منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یو آئی ڈی :’لوگوں کواعتماد میں لیں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-13
in اہم ترین
A A
شاہ رخ خان کی ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

جموں//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کے روز کہاکہ یوٹی کے لوگوں کو ایک یونیک آئی ڈی(یو آئی دی) فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آئی ڈی کی تیاری کا مقصد سوشل سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔
ان باتوں کا اظہار ایل جی منوج سنہا نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ایک آئی ڈی نمبر فراہم کیا جائے گا جس سے لوگوں کو مختلف اسکیموں سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اہل خانہ کو بھی اس سلسلے میں اعتماد میں لیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اس یونیک آئی ڈی کا فائدہ یہ ہوگا کہ سب کچھ ایک ہی جگہ پر درج ہوگا جبکہ پنشن اور دوسری اسکیموں سے لوگوں کو سیدھے طورپر فائدہ ملے گا۔
سنہا نے کہاکہ یہاں کیا ہوتا تھا کہ الگ الگ اسکیموں کیلئے الگ سے قواعد و ضوابط پورے کئے جاتے اس یونیک آئی ڈی سے لوگوں کو آسانی ملے گی۔اْن کے مطابق یونیک آئی ڈی سے شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
کشمیری پنڈتوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی سنہا نے کہا’’میں نے اْن سے کئی دفعہ بات چیت کی اور اْن کے مسائل جن میں پرموشن اور محفوظ مقامات پر تعیناتی قابل ذکر ہیں کو پورا کیا گیا۔‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ صرف کشمیری پنڈتوں کیلئے ہی نہیں بلکہ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں جو بھی بات چیت کیلئے آنا چاہتا ہے بلا جھجک مجھ سے کسی بھی مسئلے پر بات چیت کر سکتا ہے۔‘‘
کشمیر میں بجلی کے بحران کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ یہ بالکل من گھڑت ہے کیونکہ صوبے کشمیر میں لوگوں کو بلاخلل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بجلی کا کوئی بحران نہیں او راس حوالے سے پھیلائی جارہی افواہیں حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔
سنہاکے مطابق کشمیر میں یومیہ کتنی بجلی صارفین کو فراہم کی جاتی ہے اس حوالے سے ہمارے پاس ایک ڈیٹا موجود رہتا ہے لہذا یہ کہنا کہ کشمیر میں بجلی کا بحران ہے حقیقت سے بعید ہے۔
بتادیں کہ منفر د آئی ڈی پر بھاجپا کو چھوڑ کر سبھی سیاسی پارٹیوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اس معاملے پر وضاحت کرنے کو کہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر سنہرے دور کی طرف بڑھ رہا ہے :سنہا

Next Post

جموں کشمیر کے شہریوں کویو آئی ڈی کی فراہمی کے منصوبہ پر این سی کو تحفظات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
ٹارگٹ کلنگ کے نئے سلسلے پر نیشنل کانفرنس کا اظہارتشویش

جموں کشمیر کے شہریوں کویو آئی ڈی کی فراہمی کے منصوبہ پر این سی کو تحفظات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.