منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر سنہرے دور کی طرف بڑھ رہا ہے :سنہا

’ زوراور سنگھ نے مضبوط اور خوشحال کشمیر کا تصور پیش کیا تھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-13
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے :سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

جموں//
لیفٹیننٹ گورنرنے‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر تبدیلی کا سفر کرتے ہوئے ایک سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جنرل زوراور سنگھ کو ان کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر ایک سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ ان کاکہناتھا’’جنرل زوراور سنگھ نے ایک مضبوط اور خوشحال جموں کشمیر کا تصور کیا تھا جس میں ہر شہری عزت اور خود اعتمادی کی زندگی گزار سکے‘‘ ۔ اُنہوںنے کہا کہ ہم ایک خوشحال اور جامع معاشرے کی تشکیل کیلئے پُرعزم ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے عوام پر زور دیا کہ وہ ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں اَدا کریں ۔
سنہانے کہا ’’ دُنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک جنرل زوراور سنگھ نے اپنی بے مثال بہادری اور فوجی حکمت عملی سے ملک کا سر بلند کیا ، وہ آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتے رہیں گے ۔ ‘‘
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا گورنر جنرل زوراور سنگھ میموریل ایجوکیشنل اینڈچیئرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جنرل زوراور سنگھ کے یومِ شہادت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کر رہے تھے ۔
سنہانے کہا کہ وہ ہندوستان کی طاقت اور خود اعتماد ی کا مجسمہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی بہادری ، نظم و ضبط اور فرض کے تئیں لگن اس بات کی گواہی ہے کہ بہادر کیلئے کچھ بھی ناممکن نہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ جنرل زوراور سنگھ نسلوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں کیونکہ ان کا نام مادر وطن کیلئے محبت ، عقیدت اور قربانی کا مضبوط احساس پیدا کرتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ ہندوستان میں ان کے تعاون اور اہمیت کو پوری طرح پہچاننے کی ہماری اِجتماعی کوشش ہونی چاہئے ۔
سنہا نے کہا کہ مورّخین ، ادباء کو چاہئے کہ وہ حقیقی قومی ہیرو جنرل زوراور سنگھ کے تاریخی کارنامے پر توجہ دیں اور نئی نسل کو لداخ ، بلتستان ، تبت میں ان کی فوجی مہمات اور مہاراجہ گلاب سنگھ جی کے دور میں ڈوگرہ سلطنت کی توسیع میں بے پناہ شراکت کی یاد دلائی جائے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پر مشہور مجسمہ ساز رویندر سنگھ جموال اور پاور لفٹر انمول بھردواج کوعزاز سے نوازا۔
اس موقعہ پر جنرل زوراور سنگھ چوک میںچیئر مین جنرل زوراور سنگھ میموریل ایجوکیشنل اینڈ چیئر ٹیبل ٹرسٹ دیویندر سنگھ کلوریا ، جنرل زوراور سنگھ میموریل ٹرسٹ کی ٹرسٹیز محترمہ دکشا اور محترمہ ریا کلوریا ، صدر یووا راجپوت سبھا راجن سنگھ ہیپی اور یووا راجپوت سبھا کے ممبران اور سرکردہ شہری موجود تھے ۔
وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے، صوبائی کمشنر جموں ، ڈی آئی جی ، کمشنر جے ایم سی ، میجر جنرل گوردھن سنگھ ، برگیڈئیر وجے ساگر ، ریٹائیرڈ اور حاضر سروس فوجی بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ضلع اننت ناگ میں ۵۸ دفاتر کا معائنہ ‘۹۲ ملازمین غیر حاضر

Next Post

یو آئی ڈی :’لوگوں کواعتماد میں لیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
شاہ رخ خان کی ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری

یو آئی ڈی :’لوگوں کواعتماد میں لیں گے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.