سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ٹینکی پورہ علاقے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے پیر کے روز احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ محکمہ پی ڈی ڈی نے ماہانہ بجلی فیس میں اضافہ کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ۔
ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ معاملہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ڈپٹی کمشنر آفس سرینگر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا ۔
ہاتھوں میں بجلی بلیں لے کر خواتین نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ڈی ہر ماہ فیس میں اضافہ کر رہا ہے جس وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
ایک معمر خاتون فاطمہ نے کہا’’محکمہ پی ڈی ڈی نے ہاہانہ فیس میں سو فیصد اضافہ کیا جو ناقابل برداشت ہے ‘‘۔انہوں نے کہاکہ ٹینکی پورہ سرینگر کے لوگ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کر رہے ہیں اس کے باوجود بھی محکمہ پی ڈی ڈی نے ماہانہ فیس میں اضافہ کیا۔
اُن کے مطابق نومبر مہینے میں تین سو اور اب دسمبر میں نو سو روپے بجلی بل ہاتھ میں تھمائی گئی جو بہت بڑی نا انصافی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سری نگر اعجاز اسد کے ساتھ ملاقات کی اور انہوں نے یقین دلایا کہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا۔
مطاہرین نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ڈی کے عہدیدار بھی جائے موقع پر پہنچے لیکن ابھی تک اُن کی اس جائز مانگ کو پورانہیں کیا جارہا ہے ۔