جموں//
جموں کشمیر حکومت نے پیر کو فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کے الزامات کی جانچ کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
پیر کو حکومت کے سکریٹری، پیوش سنگلا کے ذریعہ جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ایک کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی جاتی ہے تاکہ۲۰۲۰ میں فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں دائرمین/ فائر مین ڈرائیور کے انتخاب کے عمل میں بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
حکم نامے کے مطابق فنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری) ہوم ڈیپارٹمنٹ کو پینل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری برائے حکومت، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری، محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کوکمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
کمیٹی کو حکم جاری ہونے کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔