بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۲۰۲۲میں دنیا بھر میں۶۷صحافی کا فرائض کی ادائیگی کے دوران قتل:آئی ایف جے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-13
in مقامی خبریں
A A
سال2022 میں 67 صحافی کا فرائض کی ادائیگی کے دوران قتل:آئی ایف جے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

برسیلز//
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال ۲۰۲۲میں۵پاکستانی صحافیوں سمیت۶۷صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران قتل کردیے گئے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق آئی ایف جے نے صحافیوں کی حفاظت اور آزادیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے کیونکہ رواں برس ۲۰۲۲کے دوران قتل یا گرفتار کیے گئے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔آئی ایف جے نے کہا کہ گزشتہ برس ۴۷صحافیوں کی جانیں لے لی گئی تھیں۔
آئی ایف جے کی فہرست کے مطابق۲۰۲۲ میں دوران ملازمت جانیں گنوانے والے والے پاکستانی صحافیوں میں حسنین شاہ، ضیا الرحمٰن فاروقی، افتخار احمد، محمد یونس اور صدف نعیم شامل ہیں۔
آئی ایف جے نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے صحافیوں کی حفاظت اور آزادی کے آئی ایف جے کنونشن پر فوری ووٹنگ ناگزیر ہو گئی ہے ۔
جنرل سیکریٹری آئی ایف جے انتھونی بیلینگر کی جانب سے کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی صحافیوں کی حفاظت اور آزادی سے متعلق آئی ایف جے کنونشن کو منظور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کے دیگر کارکنان کی ہلاکتوں میں اضافہ تشویش کا باعث ہے اور دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ‘ویک اپ کال’ ہے کہ وہ جمہوریت کا اہم ستون سمجھے جانے والے شعبہ صحافت کے دفاع کے لیے اقدامات کریں۔
بیلینگر نے کہا کہ کارروائی نہ کرنے سے صرف ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی جو معلومات کے آزادانہ بہاؤ کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں اور لوگوں کی اپنے رہنماؤں کا احتساب کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
آئی ایف جے کی فہرست یہ ظاہر کرتی ہے کہ ۲۰۲۲کے دوران چین سے لے کر بیلاروس تک اور مصر سے ہانگ کانگ، ایران، میانمار، ترکی اور روس تک میڈیا کو خاموش کرنے اور احتجاج کو کچلنے کی کوشش میں سیاسی جبر نے اپنا بدصورت سر اٹھایا۔
آئی ایف جے کی گرفتار صحافیوں کی فہرست کے مطابق کم از کم۳۷۵صحافی اور میڈیا ورکرز اس وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
چین اور اس کا اتحادی ہانگ کانگ سرفہرست ہے جہاں۸۴صحافی جیلوں میں بند ہیں، اس کے بعد میانمار(۶۴)‘ ترکی(۵۱)‘ایران(۳۴‘بیلاروس(۳۳)‘ مصر(۲۳)‘ روس اور کریمیا(۲۹)‘ سعودی عرب(۱۱)‘ یمن(۱۰)‘ شام(۹)اور بھارت میں(۷)صحافی مقید ہیں۔
مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا میں صحافیوں کی ہلاکتوں کی تعداد۵ہوگئی جوکہ گزشتہ برس۳تھی، ان میں الجزیرہ کی تجربہ کار صحافی شیرین ابو عاقلہ بھی شامل ہیں۔چاڈ اور صومالیہ میں۴صحافی مارے گئے‘ امریکہ میں ۲۹‘ایشیا پیسیفک میں۱۶‘یورپ میں۱۳؍اور مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں۵؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات

Next Post

مغل روڈ پر چار دنوں کے بعد ٹریفک بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
گلمرگ ، پیر کی گلی میںتازہ برفباری

مغل روڈ پر چار دنوں کے بعد ٹریفک بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.