جموں/ 12 دسمبر پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ کو ۸ دسمبر کو برف باری کی وجہ سے بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ رینج آفتاب بخاری نے تصدیق کی کہ سڑک دوبارہ کھل گئی ہے۔ دریں اثناوادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، لیہہ شاہراہ مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل حمل کے لئے بند رہی۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ سری نگر لہیہ شاہراہ پر چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت بند رہی ۔ بتادیں کہ جمعے کی صبح زوجیلا پاس پر برف باری کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر کام جاری ہے ۔ دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔