ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-12
in تازہ تریں
A A
جموں کشمیر سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے :سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

جموں /12دسمبر
لیفٹیننٹ گورنرنے‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر تبدیلی کا سفر کرتے ہوئے ایک سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جنرل زوراور سنگھ کو ان کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے منعقدہ ایک تقرےب سے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر ایک سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ ن کاکہناتھا”جنرل زوراور سنگھ نے ایک مضبوط اور خوشحال جموں کشمیر کا تصور کیا تھا جس میں ہر شہری عزت اور خود اعتمادی کی زندگی گزار سکے“ ۔ اُنہوںنے کہا کہ ہم ایک خوشحال اور جامع معاشرے کی تشکیل کےلئے پُرعزم ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے عوام پر زور دیا کہ وہ ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں اَدا کریں ۔
سنہانے کہا ” دُنیا کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک جنرل زوراور سنگھ نے اپنی بے مثال بہادری اور فوجی حکمت عملی سے ملک کا سر بلند کیا ، وہ آنے والی نسلوں کو ترغیب دیتے رہیں گے ۔ “
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا گورنر جنرل زوراور سنگھ میموریل ایجوکیشنل اینڈچیئرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جنرل زوراور سنگھ کے یومِ شہادت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کر رہے تھے ۔
سنہانے کہا کہ وہ ہندوستان کی طاقت اور خود اعتماد ی کا مجسمہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی بہادری ، نظم و ضبط اور فرض کے تئیں لگن اس بات کی گواہی ہے کہ بہادر کیلئے کچھ بھی ناممکن نہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ جنرل زوراور سنگھ نسلوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں کیونکہ ان کا نام مادر وطن کیلئے محبت ، عقیدت اور قربانی کا مضبوط احساس پیدا کرتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تاریخ ہندوستان میں ان کے تعاون اور اہمیت کو پوری طرح پہچاننے کی ہماری اِجتماعی کوشش ہونی چاہئے ۔
سنہا نے کہا کہ مورّخین ، ادباءکو چاہئے کہ وہ حقیقی قومی ہیرو جنرل زوراور سنگھ کے تاریخی کارنامے پر توجہ دیں اور نئی نسل کو لداخ ، بلتستان ، تبت میں ان کی فوجی مہمات اور مہاراجہ گلاب سنگھ جی کے دور میں ڈوگرہ سلطنت کی توسیع میں بے پناہ شراکت کی یاد دلائی جائے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پر مشہور مجسمہ ساز رویندر سنگھ جموال اور پاور لفٹر انمول بھردواج کوعزاز سے نوازا۔
اس موقعہ پر جنرل زوراور سنگھ چوک میںچیئر مین جنرل زوراور سنگھ میموریل ایجوکیشنل اینڈ چیئر ٹیبل ٹرسٹ دیویندر سنگھ کلوریا ، جنرل زوراور سنگھ میموریل ٹرسٹ کی ٹرسٹیز محترمہ دکشا اور محترمہ ریا کلوریا ، صدر یووا راجپوت سبھا راجن سنگھ ہیپی اور یووا راجپوت سبھا کے ممبران اور سرکردہ شہری موجود تھے ۔
وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے، صوبائی کمشنر جموں ، ڈی آئی جی ، کمشنر جے ایم سی ، میجر جنرل گوردھن سنگھ ، برگیڈئیر وجے ساگر ، ریٹائیرڈ اور حاضر سروس فوجی بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغل روڈ پر چار دنوں کے بعد ٹریفک بحال

Next Post

گزشتہ جمعہ کو اروناچل میں ایل اے سی کے قریب ہندوستان اور چین کے فوجیوں میں جھڑپ ہوئی: ذرائع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
چینی ایل اے سی کے قریب فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں:فوج

گزشتہ جمعہ کو اروناچل میں ایل اے سی کے قریب ہندوستان اور چین کے فوجیوں میں جھڑپ ہوئی: ذرائع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.