جمعرات, فروری 9, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کشن اور کوہلی کی جارحانہ بلے بازی، ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 227 رن سےشکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-10
in کھیل
A A
کشن اور کوہلی کی جارحانہ بلے بازی، ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 227 رن سےشکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پنت کی جگہ بھرنے کے لیے کھلاڑی موجود: روہت

میانک کی سنچری نے کرناٹک کو سنبھالا

چٹاگانگ// ہندوستان نے ایشان کشن (210) کی جارحانہ ز ڈبل سنچری اور وراٹ کوہلی (113) کی شاندار اننگز کی بدولت ہفتہ کو تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو 227 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے سامنے 50 اوورز میں 410 رنز کا بڑا ہدف رکھا جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 182 رنز پر ڈھیرہوگئی ۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کی سب سے بڑی شکست ہے، جب کہ اس فارمیٹ میں یہ ٹیم انڈیا کی تیسری سب سے بڑی جیت ہے۔
کشن اور کوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے 290 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ہندوستان کی اس بڑی جیت کی بنیاد رکھی۔ کشن نے 131 گیندوں میں 24 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 210 رنز بنائے، یہ انکے کیریئر کی پہلی سنچری اور ڈبل سنچری ہے۔کشن 24 سال 145 دن کی عمر میں یہ ڈبل سنچری بنا کر یہ ریکارڈ بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے 200 رنز تک پہنچنے کے لیے سب سے کم گیندیں (126) کھیلیں۔
کشن کا ساتھ دیتے ہوئے کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 44ویں سنچری بھی بنائی۔ کوہلی نے 91 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے اور ون ڈے میں سنچری کا 40 ماہ کا طویل انتظار ختم کیا۔ کوہلی نے اس سے قبل 14 اگست 2019 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سنچری بنائی تھی۔
اس کے ساتھ کوہلی (72) نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے سابق آسٹریلیائی بلے باز رکی پونٹنگ (71) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں صرف سچن تیندولکر (100) ان سے آگے ہیں۔
اس بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کشن سے 28 رنز کم اسکور کر کے آل آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے تین جبکہ اکشر پٹیل اور عمران ملک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر اور محمد سراج نے ایک ایک کھلاڑی کا وکٹ حاصل کیا۔
اس شکست کے باوجود بنگلہ دیش نے تین میچوں کی سیریز دو-ایک سے جیت لی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا لیکن کچھ دیر بعد یہ فیصلہ ان پر الٹا پڑگیا۔ شکھر دھون کے تین رن کے معمولی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد کشن-کوہلی جوڑی نے محاذ سنبھالا۔ جہاں کوہلی نے تحمل اور سوچ سمجھ کے ساتھ بلے بازی کی، وہیں کشن نے وکٹ پر قدم رکھتے ہی جارحانہ انداز میں طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ اننگز کے 23ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی کشن نہیں رکے اور اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی۔
کشن نے اپنی سنچری 88 گیندوں پر مکمل کی، جبکہ ان کے اگلے 100 رن صرف 38 گیندوں میں بنے۔ کشن 126 گیندوں میں 200 رن مکمل کر کے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل 2015 میں کرس گیل نے 138 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔
اس کے ساتھ ہی کشن ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے ساتویں بلے باز بھی بن گئے۔ کشن کے علاوہ روہت شرما نے اس فارمیٹ میں تین ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ سچن تندولکر، وریندر سہواگ، گیل، فخر زمان اور مارٹن گپٹل نے ایک ایک ڈبل سنچری بنائی ہے۔
کشن کے 210 رن پر آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی نے اپنی 44ویں ون ڈے سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 40 ماہ بعد کھیل کے اس فارمیٹ میں سنچری بنائی ہے جبکہ انہوں نے اس سے قبل آخری ون ڈے سنچری اگست 2019 میں بنائی تھی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں کوہلی کی یہ 72ویں سنچری ہے اور وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں اب صرف سچن تندولکر (100) سے پیچھے ہیں۔
تاہم بنگلہ دیش نے آخری 10 اووروں میں چند وکٹیں حاصل کرکے میچ کو کھینچنا شروع کیا۔ کشن کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے شریاس ایر، لوکیش راہول اور شاردول ٹھاکر کو ڈبل فیگرز کو چھونے نہیں دیا۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل نے 17 گیندوں میں 20 رن بنائے جبکہ واشنگٹن سندر نے 27 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رن بنا کر بنگلہ دیش کے سامنے 410 رن کا ہدف رکھا ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا کو جیت کے لئے چھ وکٹیں درکار

Next Post

اپنی بیوی کی اجتماعی عصمت دری میں شامل شوہر گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا
کھیل

پنت کی جگہ بھرنے کے لیے کھلاڑی موجود: روہت

2023-02-09
قسمت نے ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں وہ وکٹیں رن آؤٹ کی صورت میں ملی: میانک
کھیل

میانک کی سنچری نے کرناٹک کو سنبھالا

2023-02-09
شارٹ بالز کو پاکستانی بیٹرز کا مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا، معین علی
کھیل

انگلینڈ کے معین علی لیگ میچز میں اسلام آباد کو دستیاب نہیں ہوں گے

2023-02-09
پاکستان میں جیتنا سری لنکا اور ہندوستان کے دوروں کے لیےبہت اچھی بات ہے: کمنز
کھیل

کمنس نے مرفی کے ڈیبیو کا اشارہ دیا۔

2023-02-09
پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیئے :کپل دیو
کھیل

دل چاہ رہا ہے کہ رشبھ پنت کو صحیح ہوتے ہی تھپڑ ماروں، کپل دیو

2023-02-09
اظہرالدین: وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
کھیل

اظہرالدین: وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں

2023-02-08
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
کھیل

اکشر کے بجائے کلدیپ کو الیون میں شامل کیا جانا چاہئے

2023-02-08
بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے لیڈر، شاہین خطرناک بولر، ایرون فنچ
کھیل

فنچ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کو الوداع کہا

2023-02-08
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

اپنی بیوی کی اجتماعی عصمت دری میں شامل شوہر گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.