ملتان//
پاکستان کے نوجوان اسپنر ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ابرار احمد ڈیبیو میچ میں 10 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ابرار احمد ڈیبیو پر 10 یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے 18ویں بولر بھی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل عبدالرحمٰن نے ڈیبیو پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ کا اعزاز رکھتے ہیں۔
محمد زاہد نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ابرار احمد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بنے تھے، جس کے بعد چھٹی اور ساتویں وکٹ بھی لے کر انہوں نے اپنے ریکارڈ کو بہتر کیا تھا۔