نئی دہلی///
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن سشیل کمار مودی نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون۲۰۱۹میں ترمیم کرکے حد بندی کمیشن کی سفارشات کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کمیشن نے کشمیر سے نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں میں سے دو کو ریاستی اسمبلی میں نامزد کرنے کی سفارش کی ہے ۔ اس کے ساتھ کمیشن نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے نقل مکانی کرکے کشمیر میں آباد ہوئے ایک شخص کی نامزدگی کو بھی منظوری دی ہے ۔
مودی نے کہا کہ کمیشن نے ان نامزد ارکان کو بھی وہی حقوق دینے کی بات کی ہے جو پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے نامزد ارکان کو دی گئی ہے ۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں ترمیم کی جانی چاہئے تاکہ کمیشن کی سفارشات کو قانون میں شامل کیا جاسکے ۔