کراچی //
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک نے ایک بار پھر اہلیہ، بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے متعلق پھیلی افواہوں پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک نے یوٹیوب پر ’کرکٹ پاکستان‘ کے لیے انٹرویو دیا۔
اس دوران انہوں نے کپتان بابر اعظم، ٹیم میں اپنی سلیکشن اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق بات کی۔
شو کے دوران میزبان کا پوچھنا تھا کہ آپ اور ثانیہ مرزا میں میں علیحدگی سے متعلق بہت سی افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس سوال کا مختصر سا صرف ہاں یا ناں میں جواب دے دیں۔
شعیب ملک کا اس سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے، اسے متعلق میں اور نہ میری اہلیہ اس معاملے کا جواب دے رہے ہیں، اس کے لیے معذرت، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ علیحدگی سے متعلق سوالوں کو آپ ہم سے دور ہی رکھیں، اس سوال کو چھوڑ ہی دیں۔
میزبان کی جانب سے مزید سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں اگر ٹی وی سے اداکاری کی کوئی آفر آتی ہے تو میں ناں نہیں کروں گا، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے آنے والی زندگی میں، میں ہر چیز کے لیے تیار ہوں۔