ممبئی// ہندوستانی کپتان روہت شرما فیلڈنگ کے دوران دوسرے اوور میں انگوٹھے پر چوٹ لگنے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں نہیں کھیل پائیں گے بی سی سی آئی نے کہا کہ آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ روہت کا بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا اور ڈھاکہ کے ایک مقامی اسپتال میں اسکین کرایا۔ وہ ماہرین سے مشورے کے لیے ممبئی واپس آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تیز گیند باز کلدیپ سین اور دیپک چاہر بھی انجری کے باعث بنگلہ دیش سیریز سے باہر ہوگئےہیں۔ کلدیپ نے پہلے ون ڈے کے بعد اپنی کمر میں جکڑن کی شکایت کی تھی۔ بی سی سی آئی نے کہا “طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں دوسرے ون ڈے میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کلدیپ کو بھی چوٹ لگی ہے اور وہ بھی سیریز سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “چاہر کو دوسرے ون ڈے کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ میں کھینچاؤ کا سامنا کرنا پڑا اور وہ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ کلدیپ اور دیپک دونوں اب اپنی چوٹوں سے ابھرنے کے لیے این سی اے کو رپورٹ کریں گے۔
سلیکشن کمیٹی نے کلدیپ یادو کو تیسرے اور آخری ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم: کے ایل راہل (کپتان وکٹ کیپر)، شکھر دھون، وراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، شریئس ایر، راہل ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، شہباز احمد، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، عمران ملک، کلدیپ یادو۔