جموں//
جموں کشمیر حکومت نے بدھ کو انتظامیہ کے مفاد میں افسروں، جن میں سے دو جے کے اے ایس ہیں، کے تبادلے کا حکم دیا ہے۔
ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق مونیکا تھاپا، جونیئر سکیل جے کے اے ایس، تحصیلدہ، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا تبادلہ بطور انتظامی افسر، گورنمنٹ میڈیکل کالج، جموں، راجندر کمار کی جگہ ہو اہے۔کمار کو مزید احکامات کا انتظار کرنے کو کہا گیا ہے۔
روہت کمار، جونیئر سکیل جے کے اے ایس، جو جی اے ڈی میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں، کو دستیاب اسامی کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر، فوڈ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز، جموں تعینات کیا گیا ہے۔
جی اے ڈی میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر تیج کرشن دھر کو حکومت کے محکمہ فلوریکلچر، پارکس اینڈ گارڈن کے انڈر سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔