ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

۹سے۱۳دسمبر تک برفباری کے دو مرحلے متوقع:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-08
in مقامی خبریں
A A
وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان

The tiny village of Aru in winter, Kashmir

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں۹سے ۱۳دسمبر کے درمیان برف باری کے دو مرحلے متوقع ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں۸دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۹؍اور۱۰دسمبر کے درمیان برف باری متوقع ہے ۔
احمد کا کہنا تھا’’برف باری کا یہ سلسلہ۹دسمبر کی شام سے شروع ہو کر ۱۰دسمبر کی صبح تک جاری رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی علاقوں خاص کر کپوارہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور بڈگام کے بالائی علاقوں، گاندربل، پیر کی گلی کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ‘‘۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں موسم خشک رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا’’تازہ مغربی ہواؤں کی ایک اور کمزور لہر۱۲دسمبر کو وارد وادی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں وادی کے کچھ علاقوں میں۱۲؍اور۱۳دسمبر کو ہلکی برف باری کا امکان ہے‘‘ ۔
احمد کا کہنا تھا کہ وادی میں بعد ازاں۱۷دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۳دسمبر تک شابنہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری متوقع ہے تاہم دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوسکتی ہے ۔
اس دوران وادی میں چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور برابر جاری ہے جس کے باعث جھیل ڈل کے کچھ حصے منجمند ہوگئے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی ہے ۔
پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۵ ریکارڈ ہوتے ہوئے رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۵دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۳ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے جہاں بدھ کی صبح جھیل ڈل کے کچھ اندرونی حصے جم گئے تھے وہیں دیگر ندی نالوں اور جھیل جھرنوں کے کناروں پر بھی پانی جم گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک تازہ لہر۹دسمبر کو وارد وادی ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں وادی میں۹دسمبر کی شام سے۱۰دسمبر کی شام تک برف باری کا امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع لیہہ میں منفی۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو کے اے ایس سمیت تین افسروں کے تبادلے

Next Post

کٹھوعہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

کٹھوعہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.