سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں بڈشاہ پل کے نزدیک ایک لاش برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب مقامی لوگوں نے بڈشاہ پل کے نزدیک دریائے جہلم کے کنارے ایک نیم بوسیدہ لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
دریں اثنا شمال کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بنیاری علاقے میں بدھ کے روز ایک چار سالہ بچی دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے بنیاری علاقے میں بدھ کو ایک چار سالہ بچی دریائے جہلم میں ڈوب کر از جان ہوگئی۔
متوفی بچی کی شناخت زہریش طارق ولد طارق احمد ڈار ساکن بنیاری کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے ۔