سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہلر قاضی گنڈ علاقے میں گرڈ سٹیشن سے پیر کی صبح آگ نمودار ہوئی جس وجہ سے عمارت کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلر قاضی گنڈ علاقے میں پیر اعلیٰ الصبح اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب گرڈ اسٹیشن کی عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
اُن کے مطابق آگ سے گرڈ اسٹیشن کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطرکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔