سرینگر//
سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر‘بشیر احمد بٹ کا کہنا ہے کہ ممکنہ برف باری کے پیش نظر ایس ایم سی نے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔
بٹ نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی برف صاف کرنے کیلئے چالیس مشینیں موجود ہیں اور ہم مزید چالیس میشنوں کو تعینات کر رہے ہیں۔
کمشنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’برف صاف کرنے کیلئے ہم تیار ہیں، ہمارے پاس پہلے ہی چالیس مشینیں ہیں اور ہم مزید چالیس مشینوں کو تعینات کر رہے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ممکنہ برف باری کے پیش نظر تمام تیاریاں کی ہیں۔ بٹ نے کہا کہ ہر سال وارڈ کے لحاظ سے ایکشن پلان بنایا جا تا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ بھی فوری طور برف کو سڑکوں سے صاف کیا گیا تھا۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں۹دسمبر کی شام سے۱۰دسمبر کی شام تک برف باری کی پیش گوئی کی ہے ۔