ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سیب کی پیٹیاں چوری ہوئیں‘پنجاب کے دوشہریوں نے کشمیری ڈرائیور کو ۱۲ء۹ لاکھ روپے دئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-06
in مقامی خبریں
A A
پنجاب کے دو رہائشیوں نے کشمیری شخص کے ٹرک سے سیب کے ڈبے چوری ہونے پر اسے 9.12 لاکھ روپے دیئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//(ویب ڈیسک)
پنجاب کے دو شہری پیر کو ایک کشمیری شخص کی مدد کیلئے آگے آئے جس کی سیب کی پیٹیاںفتح گڑھ صاحب ضلع میں ٹرک الٹنے کے بعد چوری ہو ئی تھیں۔
پٹیالہ کے راجویندر سنگھ اور موہالی کے گروپریت سنگھ نے جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور کے رہنے والے شاہد کو۱۲ء۹ لاکھ روپے کا چیک دیا تاکہ اس کے نقصان کی تلافی کی جا سکے۔
ہفتہ کو فتح گڑھ صاحب ضلع میں دہلی امرتسر ہائی وے پر پھلوں سے لدے ٹرک کے الٹ جانے کے بعد گاؤں والوں اور راہگیروں نے سیب کی۱۲۰۰ پیٹیاں چوری کر لی تھیں۔
ٹرک سرینگر سے بہار جا رہا تھا۔سیب کی پیٹیاں لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
راجویندر سنگھ اور گرپریت سنگھ نے پولیس سے رابطہ کیا اور ٹرک کے مالک کو ہونے والے نقصان کی تلافی کی خواہش ظاہر کی۔
راجویندر سنگھ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ کچھ لوگ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی مدد کرنے کے بجائے سیب کے ڈبے چرانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جو پنجاب میں پیش آیا۔
سنگھ کاکہنا تھا’’ہم لوگوں کو پنجابیت کا ایک اچھا پیغام دینا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔
گرپریت سنگھ نے بتایا کہ ٹرک کے مالک کو۱۲ء۹ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا تھا۔
ٹرک کے مالک شاہد نے کہا کہ جب اس نے سیب کے ڈبے چوری ہونے کی ویڈیو دیکھی تو اسے بہت برا لگا، یقین نہیں آرہا کہ یہ پنجاب ہو گا جہاں لوگ ہر وقت مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پنجاب میں تعلیم حاصل کی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ یہاں کے لوگ مدد کی پیشکش کیلئے جانے جاتے ہیں۔
شاہد نے۱۲ء۹ لاکھ روپے کا چیک دینے کے لیے دونوں پنجابی شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔
سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس، فتح گڑھ صاحب رجوت گریوال نے کہا کہ سیب چوری کرنے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ۱۰؍افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سندھ فارسٹ رینج گاندربل کا ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار ‘

Next Post

ممکنہ برفباری کے پیش نظر تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں:بٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ٹھیلے والے صرف مخصوص جگہوں پر ہی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں:ایس ایم سی

ممکنہ برفباری کے پیش نظر تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں:بٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.