نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کی رفتار میں سست روی کے درمیان جمعرات کو فعال معاملات میں 635 کی کمی آئی ہے اور اس کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 13672 ہو گئی ہے جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جنہیں ملاکرمعاملوں کی کل تعداد چار کروڑ تیس لاکھ 25 ہزار 775 ہو گئی ہے۔ اس دوران اس وبا سے 52 افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 129 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1918مریضوں کے صحت یاب ہونے سے متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 24لاکھ 90ہزار 922ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.76 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.03 فیصد ہے۔
کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال کیسوں میں 239 کی کمی کے بعد ان کی تعداد 4003 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 620 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 6460767 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 67913 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز 16 کم ہو کر 1611 پر رہ گئے ہیں۔ اس دوران 93 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3903849 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں ایک اور مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40054 ہو گئی ہے۔