حیدرآباد// تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا جن کو گذشتہ روزسی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی معاملہ میں پوچھ گچھ کی نوٹس دی تھی، آج وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون پہنچیں۔اس نوٹس میں ان سے 6دسمبر کو پوچھ گچھ کیلئے دستیاب رہنے کی خواہش کی گئی تھی۔کویتا جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں،نے اس نوٹس کے جواب میں کہاتھا کہ وہ 6دسمبر کو پوچھ گچھ کے لئے اپنے گھر پر دستیاب رہیں گی۔گذشتہ روز قومی جانچ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹس کے پیش نظر ان کی آج پرگتی بھون میں آمد کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ کویتا نے پہلے ہی قانونی ماہرین سے اس مسئلے پر بات کی ہے ۔ان کی پرگتی بھون روانگی کے موقع پر حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈروں اور کارکنوں نے کویتا کی قیامگاہ پہنچ کر ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔