پٹنہ//بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج نالندہ ضلع کے ایکنگرسائے بلاک کے کوسیاواں میں بابو رام نندن پرساد کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، ایم پی کوشلندر کمار اور دیگر عوامی نمائندوں، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل مشیر منیش کمار ورما اور ایڈوکیٹ جنرل للت کشور نے بھی شرکت کی۔ بابو رام نندن پرساد کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ، نالندہ کے ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر، پٹنہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوجیت سنگھ ڈھلون، نالندہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک مشرا اور دیگر سینئر افسران اور معززین موجود تھے ۔