میلبورن// کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے جمعہ کو آسٹریلیائی حکومت سے کثیرثقافتی مقابلوں کے لیے 4.4 ملین امریکی ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کیا۔
سمجھا جاتا ہے کہ آسٹریلیائی حکومت نے اپنے بجٹ پیپر میں کثیر ثقافتی پروگراموں کے لیے حکومت کی جانب سے امدادی رقم دئے جانے کا ذکر کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا: "دو برسوں سے زیادہ کی سرمایہ کاری کثیر ثقافتی شراکت داری پروگراموں کے کامیاب انعقاد میں مدد کرے گی جو ٹی20 ورلڈ کپ کے ورثے کے مقاصد کی حمایت کرتے ہیں اورسب کے لیے ایک کھیل ہونے کے آسٹریلیائی کرکٹ کے وژن کی حمایت کرتے ہیں۔ بنائے گئے پروگرام کرکٹ کی تمام سطحوں پر کثیرثقافتی آسٹریلوی باشندوں کی شرکت میں معاونت کریں گے، کثیرثقافتی کمیونٹیز کے لیے اہم مثبت صحت اور سماجی نتائج لائیں گے اور کرکٹ قائدانہ کردار کے ذریعے ان کمیونٹیز کے اراکین کو بااختیار بنائیں گے۔
آسٹریلیائی بورڈ نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا ان وراثت پروگراموں کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عثمان خواجہ فاؤنڈیشن سمیت ترجیحی شراکت داری کے ساتھ مشترکہ طورپرکام کرے گا۔