سرینگر//
شمالی کشمیر کے سوپور میں جمعے کی صبح ایک نامعلوم گاڑی نے تین طالب علموں کو ٹکر ماری جس وجہ سے تینوں زخمی ہوئے اور اُنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھانہ کھن سوپور میں جمعے کی صبح ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین طالب علم زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا ۔زخمیوں کی شناخت آٹھ سالہ سالک نبی ڈار، آٹھ سالہ تنزیلہ اور ایمن کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کی۔
اس دوران چاڈورہ بڈگام میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان جمعہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
سترہ سالہ عبید شفیع ولد محمد شفیع آخون ساکن نمبلبل پامپور کل چاڈورہ میں سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے سرینگر کے اسپتال منتقل کیا گیاجہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ اسکی موت سے پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔
پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔