نئی دہلی//
حکومت نے خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا کی مدت ملازمت میں۳۰؍اپریل۲۰۲۴تک توسیع کی منظوری دے دی۔
عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت نے کہا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے۱۹۸۸بیچ کے فارن سروس آفیسر ونے موہن کواترا کی مدت ملازمت میں۳۰؍اپریل۲۰۲۴تک یا اگلے احکامات تک توسیع کردی ہے ۔
یہ فیصلہ بنیادی قواعد۵۶(ڈی) کی دفعات کے تحت مفاد عامہ میں کیا گیا ہے ۔
کواترا کی میعاد اس سال ۳۱دسمبر ۲۰۲۲کو ختم ہو رہی تھی۔