جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

میری شبیہ بگاڑنے میں ہورہے ہزاروں روپے خرچ کا مجھے ہورہا ہے فائدہ: راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-28
in قومی خبریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، لیکن انہیں نقصان ہونے کے بجائے اس سے فائدہ ہورہا ہے ۔
کنیا کماری سے کشمیر تک 3500 کلومیٹر سے زیادہ طویل بھارت جوڑو یاترا کے 82 ویں دن پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک ان کی شبیہ کو خراب کرنے میں ہزاروں کروڑ روپے ضائع کیے ہیں۔ اس میں بی جے پی کے لیے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اتنا خرچ کرنے کے باوجود ان کی شبیہ خراب ہونے کے بجائے بہتر ہو رہی ہے اور بی جے پی کی اس کوشش سے انہیں زیادہ فائدہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے بی جے پی کی طرف سے ہورہے حملوں کی وجہ سے حاصل ہونے والے فائدے کو بتاتے ہوئے کہا کہ سچ ان کے ساتھ ہے اور سچ کو ہلا یا مٹایا نہیں جا سکتا، اس لیے سچائی پر ہورہے حملوں سے انہیں فائدہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہا ‘‘بی جے پی مجھ پر ذاتی حملہ کر رہی ہے ۔ ایسے حملوں کی خاص بات یہ ہے کہ جب آپ بڑی طاقتوں سے لڑیں گے تو آپ پر ذاتی حملے ضرور شروع ہو جائیں گے ۔ بی جے پی مجھ پر ذاتی حملے کر رہی ہے ۔ میری شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ یہ حملے میرے لیے یہ سیکھنے کا ایک موقع ہیں کہ اب کس راستے پر جانا ہے اس لیے یہ کہہ رہا ہوں ان ذاتی حملوں سے مجھے فائدہ ہو رہا ہے ۔ میں آر ایس ایس بی جے پی کی سوچ کو ٹھیک سے سمجھ رہا ہوں اور صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہوں۔
کانگریس لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حکومت کو سختی سے چلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک متحرک ملک ہے اور یہاں سختی سے حکومت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس سختی سے حکومت کر رہے ہیں۔ ملک کو عوام کے مطابق چلایا جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے مطابق نہیں چلنا چاہئے بلکہ ملک کو اس طرح چلایا جانا چاہئے جس طرح سے لوگ ملک کو چلانا چاہتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فنکار ثقافت کے روشنی کے ستون ہیں: دھنکھڑ

Next Post

جمہوریت اور جمہوری اقدار ہمارا طرز زندگی ہیں: لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

کمرشل ایل پی جی سلنڈر 42 روپے مہنگا

2026-06-02
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پردھان کو فوری طور پر وزیر تعلیم کے عہدے سے ہٹائیں مودی: کانگریس

2026-06-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

صدرجمہوریہ کی منظوری ملنے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کو ملے پانچ نئے جج

2026-06-02
اردن کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف دفاعی نظام اور فوجی مصنوعات سے جنگ
قومی خبریں

پرگتی فوجی مشق مکمل، ہندوستان نے 12 دوست ممالک کو مقامی ہتھیار اور دفاعی نظام خریدنے کی پیشکش کی

2026-05-31
Next Post
ایوان کا وقارکم ہونا جمہوریت کے لیے خطرناک: اوم برلا

جمہوریت اور جمہوری اقدار ہمارا طرز زندگی ہیں: لوک سبھا اسپیکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.