دوحہ/۲۵نومبر//
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے منفرد ورلڈ کپ ریکارڈ میں اپنے حریف لیونل میسی کو جوائن کرلیا، وہ میگا ایونٹ کے 5 ایڈیشن میں کم سے کم ایک میچ کھیلنے والے دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بن گئے۔
انھوں نے 2006 میں ورلڈ کپ ڈیبیو کیا تھا، اس کے بعد وہ جنوبی افریقہ، برازیل اور روس میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں اپنی ٹیم کا حصہ رہے، گھانا کے خلاف گزشتہ روز منعقدہ میچ تک رونالڈو نے مجموعی طور پر ورلڈکپ میں 18 میچز کھیلے اور8 گول کیے۔
قبل ازیں گول مشین لیونل میسی نے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو پیچھے چھوتے ہوئے 4 مختلف ورلڈکپس میں گول کرنے والے پہلے ارجنٹائنی جبکہ دنیا کے پانچویں فٹبالر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر دوسری جانب لیونل میسی تاریخ رقم کرنے میں ضرور کامیاب ہوئے تھے۔
فیفا فٹبال ورلڈکپس میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے گولز کی تعداد بھی برابر ہوگئی، دونوں نے اب تک 7،7 گولز کیے ہیں، میسی اور رونالڈو کا میگا ایونٹ میں ڈیبیو 2006 میں ہوا تھا، اس وقت سے اب تک دونوں کی برتری کیلیے دلچسپ دوڑ جاری ہے۔