ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہماری تیاریاں ورلڈ کپ پر مرکوز: دھون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-25
in کھیل
A A
شیکھر دھون نے اپنی اسپورٹس اکیڈمی اور سینٹر آف ایکسی لینس دی ون اسپورٹس کا آغاز کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

آکلینڈ//نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی کپتان شکھر دھون نے جمعرات کو کہا کہ یہ سیریز اگلے سال گھر پر ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ 2023 کی تیاری پر مرکوز ہے۔
دھون نے پہلے ون ڈے کے موقع پر یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’ہماری تیاری ورلڈ کپ پر مرکوز ہے۔ نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ کون سے کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔”
ہندوستان نے تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور بھونیشور کمار جیسے بڑے کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے، جبکہ دھون کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 12 ماہ سے بھی کم وقت میں ہونے والے 50 اوور کے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تشکیل پر غور کررہا ہے اور یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
دھون نے کہا، ’’ہم اس سیریز میں اچھا کرکٹ کھیلنا اور جیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ میں آکر کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔ وہ مختلف حالات میں آکر اپنی صلاحیتوں کو جانچ سکتے ہیں۔
ٹی20 اور ٹیسٹ ٹیموں سے باہر رہنے والے دھون خود ورلڈ کپ میں روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کرنے کے لیے ہندوستان کی پہلی پسند ہیں۔ دھون اور روہت ون ڈے میں سچن تیندولکر اور سورو گنگولی کے بعد ہندوستان کی دوسری کامیاب اوپننگ جوڑی ہیں۔
سال2021 سے ایک روزہ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کرتے ہوئے دھون نے نو میں سے سات میچ جیتے ہیں، حالانکہ گزشتہ کچھ وقت سے ان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ ایک روزہ کرکٹ میں 94.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنانے والے دھون نے اپنے آخری 16 میچوں میں صرف 74.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کی ہے۔
اپنی فارم کے بارے میں، دھون نے کہا، "ہم دونوں (میں اور روہت) اچھا کر رہے ہیں۔ ہم دونوں ہی کامیاب کھلاڑی رہے ہیں لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ مجھے پرفارم کرتے رہنا ہے۔ میں کسی بھی چیز کی قدر کو کم نہیں سمجھتا۔ میں جانتا ہوں کہ جب تک میں پرفارم کرتا رہوں گا، ٹیم میں میری جگہ رہے گی۔
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔
کھر دھون کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم جمعہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں کا آغاز کرے گی ہندوستان میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں 12 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ہندوستانی ٹیم، جس نے میزبان کے طور پر ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، اس سیریز کے ساتھ اپنی الیون کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے 36 سالہ دھون کو سیریز کے لیے کپتانی سونپی گئی ہے۔ تجربہ کار بائیں ہاتھ کے بلے باز نے ورلڈ کپ کے 10 میچوں میں 53.7 کی اوسط سے 537 رنز بنائے ہیں اور وہ اگلے ایونٹ کے لیے بھی ہندوستان کے پہلی پسندیندہ اوپنر ہوں گے۔ دھون نے، تاہم، پچھلی چند ون ڈے سیریز میں جدوجہد کی ہے اور اگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، تو ٹیم انتظامیہ نوجوان کھلاڑی شبھمن گل کو اوپنر کے طور پر موقع دے سکتی ہے۔
گل نے اس سال 50 اوور کی کرکٹ میں 75.71 کی اوسط اور 107.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 530 رنز بنائے ہیں۔ اس سیریز میں اسی طرح کی کارکردگی انہیں ورلڈ کپ میں بطور سلامی بلے بازعویدار بنا سکتی ہے۔
روہت شرما، وراٹ کوہلی، لوکیش راہل، رویندرا جڈیجا اور جسپریت بمراہ جیسے بڑے کھلاڑیوں کو بھلے ہی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہو، لیکن ہندوستان کے پاس ان کھلاڑیوں کے متبادل کو موقع دینے کا سنہری موقع ہے۔ جہاں شریس ائیر، رشبھ پنت اور سنجو سیمسن ٹیم کے مڈل آرڈر کو مضبوطی فراہم کریں گے، وہیں دیپک ہڈا بلے بازی میں تعاون دینے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے چھٹے متبادل گیندباز ثابت ہوسکتےہیں۔ ہندوستان کے پاس واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر اور دیپک چاہر کی شکل میں گیند باز موجود ہیں جو بلے بازی میں مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔ اس سیریز میں تیزگیندباز عمران ملک کے بھی ون ڈے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرسٹیانو رونالڈو کے دعوے پر سعودی وزیر کھیل کا موقف سامنے آگیا

Next Post

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا میں کسان موافق تبدیلیوں کے لیے تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا میں کسان موافق تبدیلیوں کے لیے تیار

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا میں کسان موافق تبدیلیوں کے لیے تیار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.