جموں//
جموںکشمیر کے ضلع رام بن میں بارہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار کی لاش برآمد کی گئی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموںکشمیر کے رام بن ضلع میں تعینات فائر سروس اہلکار دس نومبر رات پونے گیارہ بجے کے قریب اچانک لاپتہ ہو گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ بسیار تلاش کے باوجود بھی اہلکار کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ در ج کی گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ ضلع پولیس رام بن، ایس ڈی آر ایف اور سیول قیو آر ٹی نے مشترکہ طورپر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران لاپتہ فائر مین کی لاش برآمد کی گئی۔متوفی کی شناخت سنیل کمار ساکن مڈوال سانبہ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔