سرینگر/20نومبر
پولیس نے سرینگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں تین ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر پولیس ، 2آر آر نے سری نگر کے مضافاتی علاقے شالہ ٹینگ میں تین ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار ملی ٹینٹوں کے قبضے سے 3 اے کے رائفلیں، دو پستول، نو میگزین،اور 200 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے ۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔