سرینگر//
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ‘تصدق حسین کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے اسکولوں میں سالانہ امتحانات کے اختتام کے بعد ہی نئے داخلوں کا عمل شروع ہوگا۔
حسین نے کہا کہ جہاں تک داخلہ فیس کا تعلق ہے وہی فیس وصول کی جائے گی جس کو فیس فیگزیشن کمیٹی مقرر کرے گی۔
ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
حسین نے کہا’’فی الوقت اسکولوں میں نئے داخلے نہیں ہوں گے یہ داخلے مارچ میں امتحانات کے اختتام کے بعد ہی ہوں گے ‘‘۔
ناظم تعلیم کا کہنا تھا کہ محکمے کی طرف سے نئے داخلوں کے سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں جو امتحانات کے بعد ہی ہوں گے ۔
حسین نے کہا کہ جہاں تک داخلہ فیس کا تعلق ہے تو جو فیس فیگزیشن کمیٹی فیس مقرر کرے گی وہی وصول کیا جائے گا۔انہوں نے سرما کے مہینوں کے فیس کے بارے میں کہا کہ والدین کو بچوں کا ٹیوشن فیس ادا کرنا ہے انہیں کوئی دورسرا جیسے ٹرانسپورٹ فیس ادا نہیں کرنا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ نے اسکولوں کو۱۵سے مرحلہ وار طریقے سے ہیٹنگ بند وبست فراہم کرنا شروع کیا ہے ۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں امسال اول سے بارہویں جماعت کے امتحانات مارچ سیشن میں منعقد ہوں گے جو پہلے نومبر دسمبر سیشن میں منعقد کوا کرتے تھے ۔