سرینگر//
حکومت نے جمعہ کو محکمہ سکول ایجوکیشن کی ٹیچنگ فیکلٹی کے ذریعہ پرائیویٹ ٹیوشن سمیت کسی بھی سرگرمی یا اسائنمنٹ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔
حکام اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار نے کہا ہے کہ’’یہ دیکھا گیا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ٹیچنگ فیکلٹی کے کچھ ممبران پرائیویٹ اداروں میں کوچنگ اسائنمنٹس لے رہے ہیں۔
کمار نے کہا کہ جموں کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز (کنڈکٹ) رولز۱۹۷۱ کے رول ۱۰کے ساتھ ساتھ آر ٹی ای ایکٹ ۲۰۰۹ کے باب (1v) سیکشن ۲۸ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکول کے اوقات کے دوران بھی مراکزچلانا قانونی کی خلاف ورزی ہے۔
جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے’’کوئی ٹیچنگ فیکلٹی نجی تعلیمی ادارے یا کوچنگ سینٹر میں پڑھانے سمیت کوئی بھی سرگرمی یا اسائنمنٹ نہیں کرے گا، جب تک کہ وہ مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری حاصل نہ کرے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو ضابطہ اخلاق کے مطابق مجرم افسروں/ اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی دعوت دی جائے گی۔‘‘