سیول///
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈوک سو کے ساتھ باضابطہ بات چیت کیلئے اجلاس منعقد کیا۔
دونوں رہنماؤں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے بعد جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر نے اعلان کیا کہ صدر یون سوک یول ولی عہد سے بات چیت کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی ولی عہد سرکاری دورے پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے تھے۔ ولی عہد کا ایئر بیس ایئرپورٹ ، سیونگنام، پر جنوبی کوریا کے وزیراعظم ہان ڈوک سو نے استقبال کیا۔
ولی عہد کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سعودی شاہی ترانہ اور کوریا کا قومی ترانہ بجائے گیا اور ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا گیا۔
جنوبی کوریا شہزادہ محمد بن سلمان کے ایشیائی دورے کا دوسرا پڑاؤ ہے، اس دورہ میں شہزادہ محمد بن سلمان ایشیا کے کئی ممالک جائیں گے، اس دوران وہ کئی رہنماؤں اور ان کے متعدد عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد نے بالی میں منعقدہ جی 20 لیڈرز کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی ۔