برسلز//
ناٹو نے کہا کہ پولینڈ میں منگل کے روز دو افراد کی ہلاکت ممکنہ طور پر یوکرین کے میزائل حملے کے نتیجے میں ہوئی۔ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے یوکرین کی سرحد کے قریب ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے دوران بی بی سی کو بتایا کہ یہ یوکرین کا فضائی دفاعی میزائل ہو سکتا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل روس نے داغا تھا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے تبصرے میں کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ یہ ہمارا میزائل نہیں ہے۔