پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں ۶۹ ویںاِمداد باہمی ہفتہ کی تقریبات کا اِفتتاح کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں ۶۹ ویںاِمداد باہمی ہفتہ کی تقریبات کا اِفتتاح کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں یونیورسٹی کے جنرل زور آور سنگھ آڈیٹوریم میں ایک تقریب کے دوران جموںوکشمیر یوٹی میں۶۹ویں آل اِنڈیا اِمدادِ باہمی ہفتہ کی تقریبات کا اِفتتاح کیا۔
لیفٹیننٹ گورنرنے جموںوکشمیر یوٹی میں کوآپریٹیو سیکٹر کی ترقی کیلئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں کوآپریٹیو موومنٹ سے وابستہ تمام شراکت داروں کے کردار کی ستائش کی۔
سنہا نے کہا کہ سماجی اِداروں کے فروغ ، اِس کی اَقدار اور مساوات اور یکجہتی کے اَصولوں کے فروغ کیلئے جن آندولن دیہی جموںوکشمیر میں سماجی و اِقتصادی ترقی لانے کیلئے اہم ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہنمائی میں کوآپریٹیو کو زراعت ، دستکاری ، چینی ، ڈیری، ٹیکسٹائل ، ماہی پروری ، سٹوریج ، فوڈ پروسسنگ اور چھوٹے اورپسماندہ کسانوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ایک مؤثر اِقتصادی آلہ کے طور پر تبدیل کیا جارہا ہے۔
سنہا نے کہا کہ اِمدادِ باہمی جموںوکشمیر یوٹی کے دُور دراز علاقوں ، غریب اور پسماندہ طبقات تک پہنچنے کا بہتر ین ذریعہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سٹارٹ اَپس کے دور میں ہمیں نوجوانوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے اور اِمداد باہمی کو مسلسل خود کو نئے سرے سے ایجاد کرنے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِمدادِ باہمی کو اِقتصادی او رسماجی ترقی کے لئے قائم کیا جانا چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں کوآپریٹیو سیکٹر کے تحت حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جموں وکشمیر میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط بنانے کے حکومت کے نظریۂ کو شیئر کیا۔
سنہا نے کہا کہ اِس برس کا تھیم ’’ اِنڈیا @ 75: اِمدادِ باہمی کی ترقی اور آگے کا مستقبل‘‘ ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں اور خواتین کی خصوصی شرکت سے اِمداد باہمی قابل عمل کاروبار ی ماحولیاتی نظام بنایا جائے اور ’’ ساہکار سے سمردھی ‘‘ کوسمجھنے کے لئے کوآپریٹیو پر مبنی اِقتصادی ماڈل کو فعال کیا جائے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کوآپریٹیو اِن چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے جن کا آج ہماری دیہی معیشت او رلوگ سامنا کر رہے ہیں اور اُنہیں مالی اور غیر مالی فوائد کی پیش کش کرنی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ چوں کہ یہ مقامی ممبران کی طرف سے چلایا جاتا ہے جو ضرورت کو سمجھتے ہیں ۔اِس لئے یہ صحت ، تعلیم ، زراعت ، کریڈٹ ، سیاحت ، گرین اَنرجی او رمہمان نوازی کے شعبوں پر زیادہ اَثر ڈال سکتا ہے۔
سنہا نے کہا کہ جموںوکشمیر اِنتظامیہ کوآپریٹیو کی رجسٹریشن ، شراکت داروں کی تربیت او رصلاحیت کی تعمیر ، کوآپریٹیو مارکیٹوں کو جدید بنانے ، نظام میں شفافیت لانے اور نئی منڈیاں بنانے اور سرکاری محکموں کو ان بازاروں سے براہ راست خریداری کرنے کے قابل بنانے پر خصوصی زو ردے رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم نے گذشتہ ایک برس میں ۱۰۰۶ کوآپریٹیو رجسٹر کئے ہیں اور جن ابھیان کے دوران۳۱ہزار۵۷۸ ممبران کو تربیت دی گئی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور کوآپریٹیو کے پیشہ ورانہ کام کے لئے صلاحیت کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم کوششیں کی جارہی ہیں۔
سنہا نے کہا کہ ہم ناکارہ کوآپریٹیو کو بحال کرنے کیلئے بھی پُر عزم ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تین ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینکوں کے حق میں دوبارہ سرمایہ کاری کی۷۱ء۲۵۵ کروڑ روپے رقم ان کی مالی صحت کو بہتر بنانے کیلئے جار ی کئے گئے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِمدادِ باہمی کو لوگوں کو بااِختیار بنانے کیلئے روزگار اور آمدنی پیدا کرنے کیلئے کاروبار ی عمل داری او رصلاحیت کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ نئی کوآپریٹیو کی تشکیل عوام پر مبنی ہونی چاہیے ، نئی کوآپریٹیو کی مانگ معاشرے سے آنی چاہیے اور ایک تجارتی ادارے کے طور پر ان کی کامیابی دوسروں کی حوصلہ اَفزائی کرے گی۔
سنہا نے پرائمری ، ضلع اور ریاستی سطح کے کوآپریٹیو کے درمیان قریبی تال میل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سیلف ہیلپ گروپوں اور دستکاری کوآپریٹیو کے درمیان کراس مارکیٹنگ کی کوششیں خواتین کو بااِختیار بنانے او رآمدنی پید اکرنے والی مختلف سرگرمیوں میں حصہ اَدا کرسکتی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کی کوششیں دیہی علاقوں میں کوآپریٹیو کو متحرک اِداروں کے طورپر تبدیل کرسکتی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کی توجہ نئی کثیر مقصدی کوآپریٹیو کی تشکیل کے لئے تشہیری مہم پر ہے ، فی شخص زیادہ کوآپریٹیو میں اِضافہ کرکے علاقائی عدم توازن کو کم کرنا اور نئے اور تجارتی اعتبار سے قابل عمل شعبوں کی تلاش ہے۔
سنہا نے دیگر رِیاستوں کے کامیاب ماڈلوں کی نقل تیار کرنے اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی عمل داری کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک جامع فریم ورک تیار کرنے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو سیکٹر میں محروم او ر پسماندہ طبقات کے اَرکان کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ سے ایف پی اوز تک کیپٹل انفیوژن اور مارکیٹ تک رَسائی فراہم کرنے اور گوداموں کی تعمیر شروع کرنے کیلئے ان کی حوصلہ اَفزائی کرنے پر زور دیا جیسا کہ دیگر ریاستوں اور یوٹیز میں کیا جارہا ہے۔
سنہا نے ہر گائوں میں کثیر مقصدی اور کثیر جہتی پی اے سی ایس ( پرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹیز ) کے قیام کیلئے کی جارہی کوششوں پر بھی بات کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جبری مذہب کی تبدیلی ’انتہائی سنگین‘ مسئلہ:سپریم کورٹ

Next Post

فوجوں کی جنگی تیاریوں سے متعلق مالی فیصلوںمیں تاخیر درست نہیں:سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ

فوجوں کی جنگی تیاریوں سے متعلق مالی فیصلوںمیں تاخیر درست نہیں:سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.