ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سرما کے یہ تیور…!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ممکن ہے اور سو فیصد ممکن ہے کہ ہم غلط ہوں… موسم سرما ہمیں غلط ثابت کرے… ایسا ممکن ہے… لیکن صاحب جو آثار ہمیں نظر آ رہے ہی… موسم سرما جو تیور دکھا رہا ہے… آتے آتے ہی دکھارہا ہے… ہمیں نہیں لگتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں لگ رہا ہے کہ امسال اس کی نیت درست ہے… ٹھیک ہے ۔اگر آتے آتے جبکہ ابھی یہ طفل مکتب ہی ہے‘ حال یہ ہے تو… تو مستقبل کیا ہو گا‘ چلہ کلان کیا ہو گا اور… اور کیسا ہو گا ۔ہم بالائی علاقوں کی بات نہیں کررہے ہیں‘ بالکل بھی نہیں کررہے ہیں‘ ہم گام و دیہات کا بھی ذکر نہیں کررہے ہیں کہ … کہ شہر میں بیٹھ کر ٹھنڈ سے ہمارا یہ حال ہے تو… تو دیہات ‘اور بالائی علاقوں میں کیسا ہو گا… ایسا نہیں ہے اور … اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ہمیں ٹھنڈ کی عادت نہیں رہی ہے… لیکن… لیکن صاحب یہ بھی تو سچ ہے کہ سال گزشتہ کے سرما نے ہماری عادت تھوڑی بہت بگاڑ دی… اس نے ہماری عادت میں بگاڑ پیدا کیا اور… اور اس لئے کیا کیونکہ گزشتہ سال سرما … ہم پرمہر بان تھا ‘ چلہ کلان بھی مہر بان رہا … دھوپ کی ایسی تمازت کہ مانو گرما نہیں تو بہار کا گمان ہو جاتا تھا اور… اور سو فیصد ہو جاتا تھا…لیکن صاحب اب کے سرما ایسا ہو … ہمیں نہیں لگتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں لگ رہا … ٹھنڈ ایسی پڑ رہی ہے کہ …کہ جسم میں خون بھی جمنے لگتا ہے… یہ تو ابھی سے حال ہے … آگے آگے چل کر ‘ ایک آدھ ماہ آگے کیا ہو گا… ہم نہیں جانتے ہیں… ہاں اتنا ضرورہے کہ اگر سرما اسی چال سے آگے بڑھتا گیا تو… تو صاحب ایک بات طے ہے کہ پچھلے سرما کا بھی حساب برابر ہو جائیگا … ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں کہ ایسا ہی ہو گا… لیکن صاحب اس بات کی بھی تو کوئی ضمانت نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ایسا نہیں ہو گا… لیکن صاحب ایک بات ہے اور وہ یہ ہے کہ سرما جس بھی شکل و صورت میں آجائے ہم اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور… اور سوفیصد ہے … چاہے بجلی ہو نہ ہو‘ ہم اس کا مقابلہ کریں گے… تاریکیوں سے ہی سہی‘ لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور… اور اس لئے نہیں ہٹیں گے کہ… کہ اس کامقابلہ کرنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کاجموں کشمیر میں ترقی کا خواب پورا ہو رہا ہے :پوری

Next Post

سیاسی جماعتوں کی نعرہ بازی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سیاسی جماعتوں کی نعرہ بازی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.