ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

فوجوں کی جنگی تیاریوں سے متعلق مالی فیصلے کرنے میں تاخیر درست نہیں: راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-14
in تازہ تریں
A A
کانگریس کا راج گھوٹالوں کی یاد دلاتا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/14 نومبر

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے محکمہ دفاع سے کہا کہ وہ افواج کی ضروریات سے متعلق فیصلے تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ لے تاکہ افواج کی جنگی تیاریوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

پیر کو یہاں ڈیفنس اکا ¶نٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ فوجوں کی جنگی تیاریوں کے لیے مالی وسائل بہت اہم ہیں اور اس معاملے میں فوری اور شفاف فیصلے کئے جانے کی ضرورت ہے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ملک میں جنگی تیاریوں کے لیے نہ صرف مناسب مالی وسائل کا ہونا ضروری ہے بلکہ اس کے لیے فوری اور شفاف فیصلے کرنا بھی ضروری ہے ۔ فیصلہ سازی میں تاخیر سے نہ صرف وقت اور پیسے کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ملک کی جنگی تیاریوں پر بھی منفی اثر پڑتا ہے ۔ اس کو یقینی بنانے میں محکمہ دفاع کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ۔

سنگھ نے کہا کہ زندگی میں حساب کتاب کی بہت اہمیت ہے کیونکہ کوئی فرد ہو خواھ وہ خاندان ہو، معاشرہ ہو یا کوئی ادارہ، کھاتوں پر توجہ دیے بغیر وہ زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا۔ وسائل کے ضیاع پر توجہ مبذول کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "دنیا میں تمام وسائل محدود ہیں۔ یہی بات کسی قوم اور اس کے دفاعی شعبے پر بھی نافذ ہوتی ہے ۔ ایسے میں وسائل کے منصفانہ استعمال کی اشد ضرورت ہے ۔ جب میں وسائل کے منصفانہ استعمال کی بات کر رہا ہوں تو میرا مطلب دو چیزوں سے ہے : پہلا، وسائل کو صحیح جگہ پر استعمال کیا جانا چاہیے اور دوسرا، انہیں کسی بھی طرح ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ ایک پیسہ بچانا ایک پیسہ کمانے کے مترادف ہے ، یہی بات وسائل پر بھی نافذ ہوتی ہے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ محکمہ دفاع کے اہم کاموں میں سے ایک وزارت دفاع کے اداروں کو مالی مشورے فراہم کرنا ہے ۔ اس سال دفاعی بجٹ کے لیے 5.25 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کی ذمہ داری محکمہ دفاع کی ہے کہ وہ مناسب اخراجات کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ محکمہ دفاعی خدمات کے مالیاتی اصولوں کو اپناتے ہوئے ان کے مالی وسائل کے انتظام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جب تک موسم اجازت دیتا ہے‘ اسکول کھلیں رہیں گے :پولے

Next Post

ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں آٹھویں جماعت تک سکول بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
Next Post
دنیا کے دس بہترین اسکولوں میں بھارت کے ۵ اسکول بھی شامل

ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں آٹھویں جماعت تک سکول بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.