منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر جلسے میںبخاری کا مرکز سے یو ٹی کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-13
in اہم ترین
A A
سرینگر جلسہ :بخاری کا مرکز سے رےاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

SRINAGAR, NOV 12 (UNI):- Jammu and Kashmir Apni Party president Syed Mohammad Altaf Bukhari addressing public rally at Sher-I-Kashmir Cricket Stadium in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-85U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر//
جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر‘ سید الطاف بخاری نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جانا چاہئے جیسا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا۔
ہفتہ کوسرینگر شہر کے سونہ وار علاقے کے ایس کے اسٹیڈیم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ، بخاری نے کہا’’ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ریاست کا درجہ بحال کریں جیسا کہ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا ‘‘۔
بخاری نے کہا کہ سیاستدان لوگوں کو خواب بیچ کر مارنے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہم نے یہ پارٹی لوگوں کو سچ بتانے کیلئے بنائی ہے۔ ہم صرف وہی وعدہ کرتے ہیں جو ہم حاصل کر سکتے ہیں اور اس کیلئے، ہم لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ ہمارے ۲ لاکھ نوجوانوں سے قبرستان بھر گئے ہیں، جن سے وہ وعدہ کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہو سکا‘‘۔
اپنی پارٹی کے سربراہ کاکہنا تھا ’’ہم ملک کے بہترین وکلاء کی خدمات حاصل کریں گے اور سپریم کورٹ میں آرٹیکل۳۷۰؍ اور۳۵؍اے کی بحالی کیلئے قانونی طور پر لڑنے کے لیے انہیں کروڑوں روپے ادا کریں گے کیونکہ ہمارے پاس ایک مضبوط کیس ہے‘‘۔
’’وہ سیاست دان آپ سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں ووٹ دیں تاکہ وہ آرٹیکل۳۷۰ کو بحال کر سکیں۔ کیا کوئی ان سے پوچھے گا کہ وہ الیکشن جیت کر آرٹیکل ۳۷۰کو کیسے بحال کر سکتے ہیں؟ آج میں تمام سیاستدانوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ ہم صحت مند اور تشدد سے پاک سیاست کریں‘ جس میں ہمارے کشمیری پنڈت بھائی برابر کے حصہ دار ہوں گے اور جس میں کشمیر کو جموں کے خلاف کھڑا نہیں کیا جائے گا اور نہ جموں کو کشمیر کیخلاف‘‘۔
بخاری نے کہا کہ جب بھی کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں تو مقامی نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا’’یہ کوئی جمہوریت نہیں ہے۔ ہم نے رہنماؤں کی ایک ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو جموں اور کشمیر کے اندر اور باہر مختلف جیلوں کا دورہ کرے گی تاکہ وہاں زیر حراست نوجوانوں کی تفصیلات اکٹھی کی جا سکیں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا گیا ہے۔ معمول کے کام جیسے پاسپورٹ، ملازمت وغیرہ کے لیے سازگار پولیس تصدیق سے انکار کیا جاتا ہے، ایسے نوجوانوں کو جن میں سے کچھ تو اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب یہاں تشدد شروع ہوا تھا۔ انہیں نوکریوں، پاسپورٹ وغیرہ سے انکار کر دیا جاتا ہے۔ کمزور بنیادوں پر کہ ان کا کوئی رشتہ دار عسکریت پسندی میں ملوث تھا۔ یہ یہ سب پلٹ دیں گے ‘‘۔
بخاری نے کہا’’ہمیں ان تفصیلات کے ساتھ ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے پاس جانے اور اپنے نوجوانوں کی رہائی کی اپیل کرنے پر کوئی تحفظات نہیں ہیں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’اس کیلئے، ہمارے سیاسی مخالفین ہمیں دہلی کے ایجنٹ کہہ سکتے ہیں۔ انہیں وہی کرنے دیں جو ان کو پسند ہے اور ہم وہی کریں گے جو عوام کے بہترین مفاد میں ہو۔‘‘
بخاری نے مزید کہا’’ہم مرکزی سرکار سے یہاں فوری اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کرتے ہیں تاکہ عوام کو اپنے نمائندے چننے کا موقعہ فراہم ہو۔ اپنے نمائندے آپ چْننا عوام کا جمہوری حق ہے اور اْنہیں اس حق سے مزید دیر تک محروم نہیں رکھا جانا چاہئے‘‘۔
جموں کشمیر کی معاشی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ قدرت نے اس خطے کو بے پناہ وسائل سے مالا مال کیا ہے اور ان وسائل کا مثبت استعمال کرنے کے نتیجے میں یہاں کے عوام معاشی ترقی کے عروج پر پہنچایا جاسکتا ہے۔’’ جب اپنی پارٹی کی حکومت ہوگی تو زرعی، ہارٹیکلچر اور سیاحتی شعبوں کو وسعت دیں گے تاکہ نوجوانوں کیلئے روز گار مزید مواقع میسر ہوں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ تشدد کی راہ سے ہر صورت میں دور رہیں۔ انہوں نے کہا’’ہم پہلے ہی اس سرزمین پر بے پناہ تباہی اور خونریزی دیکھ چکے ہیں۔ ہم مزید ہلاکتوں اور تشدد کی وارداتوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ ہم اپنے مزید نوجوانوں نہیں کھونا چاہتے ہیں۔ میں نوجوانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم پر امن ذرائع سے وہ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں، جو ہمارے عوام کیلئے ضروری ہے‘‘۔
بخاری نے وعدہ کیا کہ اپنی پارٹی کی حکومت واری کے بجلی صارفین کو سرما کے دوران اور جموں کے صارفین کو گرمیوں کے دوران ماہانہ پانچ سو یونٹ بجلی مفت فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا اپنی پارٹی کو اگر عوامی مینڈیٹ حاصل ہوتا ہے تو بیواؤں، بزرگوں اور معذوروں کیلئے سرکاری معاونت کو موجودہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار روہے کرے گی۔ انہوں نے جموں کشمیر میں تعلیمی اور طبی شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے ویڑن کی تفصیلات بھی بتائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام :تحصیلدار ‘ نائب تحصیلداراور بی ڈی او کو منسلک کردیا گیا

Next Post

ڈاکٹرفاروق کی اکھلیش سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post

ڈاکٹرفاروق کی اکھلیش سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.