ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران برف وباراں متوقع:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-05
in تازہ تریں
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۵نومبر

محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں۲سے۳فٹ تک کی بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ درج ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں پانچ نومبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا اور شام سے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف و باراں بھی متوقع ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں ۶اور۷نومبر کو وادی میں برف و باراں کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں خاص طورپر جنوبی کشمیر میں دو سے تین انچ برف باری ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں دو سے تین فٹ تک بھاری برف باری ہونے کا امکان ہے ۔برف باری سے پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات سے زمینی ٹرانسپورٹ عارضی طور پرمتاثر ہوسکتا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ خاص طور پر سری نگر- جموں قومی شاہراہ، زوجیلا پاس، سنتھن ٹاپ، مغل روڈ وغیرہ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہونے کا امکان ہے نیز میوہ باغوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

متعلقہ محکمے نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی موجودہ حالت معلوم کئے بغیر سفر کرنے سے پرہیز کریں۔کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم خراب ہونے سے قبل فصل کٹائی کو یقینی بنائیں۔

دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر:سوپور میں لشکر طیبہ کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

Next Post

اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں نالے سے معمر شخص کی لاش بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں نالے سے معمر شخص کی لاش بر آمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.