نئی دہلی//
نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے نوکری کی پیشکش کرنے والے فرضی ایس ایم ایس کی معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی دھوکہ دہی سے بچایا ہے ۔
یہ اطلاع وزارت ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے جمعہ کو ایک ریلیز میں دی۔
ریلیز کے مطابق، این آئی سی کواطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک ایس ایم ایس میں ملازمت دینے کی پیشکش کرتے ہوئے اسے اس کے نام سے عوام کو بھیجاگیاتھا۔ ریلیز کے مطابق اطلاع ملنے پر این آئی سی ٹیم نے فوری طور پر اندرونی تحقیقات شروع کر دی، جس میں معلوم ہوا کہ این آئی سی کے نام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ۔
وزارت کی تفصیلات کے مطابق، این آئی اے نے اسے سائبر کرائم سمجھا، جس میں بڑے مالیاتی فراڈ کا امکان بھی ظاہر کیا گیا۔ اس کے پیش نظر این آئی سی نے فوری طور پر سی ای آر ٹی،ان (انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم) کو مطلع کیا اور این آئی سی نے تحقیقاتی ایجنسیوں کو شکایت بھی درج کرائی تاکہ اس ایس ایم ایس بھیجنے والوں کی شناخت کی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
وزارت نے کہا کہ سی ای آرٹی،ان نے نے جعل سازی کرنے والے یو آر ایل کے خلاف فوری کارروائی کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کیا۔ وزارت نے عام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے جعلی ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں۔