بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دنیا تسلیم کررہی ہے کہ غیر یقینی کے اس دور میں بھی ہندوستان مضبوط ہے:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in مقامی خبریں
A A
قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

بنگلورو//
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ عالمی غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود ہندوستان کی معیشت کی بنیاد مضبوط ہے اور دنیا اسے تسلیم کر رہی ہے ۔
بنگلورو میں کرناٹک گلوبل انویسٹرس سمٹ ۲۰۲۲کا افتتاح کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان اس وقت اپنی ترقی کو دنیا کی ترقی کا ایک عنصر بنانے کیلئے تحریک کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے خطاب میں عالمی سرمایہ کاری کو ہندوستان کی اس تحریک کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری کو جوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے ملک میں آنے کی دعوت دی۔
مودی نے کہا’’ہندوستان میں سرمایہ کاری شمولیاتی ترقی میں سرمایہ کاری ہے ‘ہندوستان میں سرمایہ کاری زمین کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے سرمایہ کاری ہے ، آئیے ہم کروڑوں لوگوں کے مستقبل کو خوبصورت بنانے کے مقصد کے ساتھ مل کر چلیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان عالمی غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود تیزی سے اقتصادی ترقی کر رہا ہے ۔ ہندوستان اس وقت جس بلندی پر ہے اس سے ملک کو مسلسل آگے ہی بڑھنا ہے ۔ پچھلے سال، ہندوستان نے تقریباً ۸۴ ؍ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی۔ ہندوستانی معیشت کی جڑیں مضبوط ہیں۔ تمام ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں۔
مودی نے کہا ’’اگرچہ یہ دور عالمی اقتصادی بحران کا دور ہے ، لیکن دنیا کے ماہر تجزیہ کار اور معیشت کے ماہرین ہندوستان کو ایک خوش نما مقام قرار دے رہے ہیں۔ ہم اپنی معیشت کے جڑوں کو مضبوط بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ ہندوستان کی معیشت دن بہ دن مضبوط ہوتی جائے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’ہم نے سرمایہ کاروں کو لال فیتہ شاہی کے جال میں الجھانے کے بجائے سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند ماحول بنایا ہے ۔ ہم نے نئے پیچیدہ قوانین بنانے کے بجائے ان کو عقلی بنایا ہے ۔ ہندوستان کی تعمیر جرأت مندانہ اصلاحات، بہتر انفراسٹرکچر اور بہترین ٹیلنٹ سے ہی ممکن ہے ۔‘‘
اس سمت میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعظم نے نیشنل گتی شکتی ماسٹر پلان کا ذکر کیا، جس میں مستقبل کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ایک جامع منصوبہ اور موجودہ انفراسٹرکچر کا نقشہ تیار کیا گیا ہے اور آخری کڑی کو جوڑنے کا بھی باریکی سے خیال رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہندوستان میں مصنوعات اور خدمات کو عالمی معیار کا بنانا ہے ۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے ۔ دنیا اس نئے صنعتی انقلاب میں نوجوانوں کے کردار کو دیکھ کر حیران ہے ۔ ہندوستان کے نوجوانوں نے پچھلے کچھ سالوں میں ملک میں۱۰۰سے زیادہ ایک یونیکارن کھڑے کئے ہیں۔
وزیر اعظم نے پچھلے۸سالوں میں ہندوستان میں رجسٹرڈ ۸۰ہزارسے زیادہ اسٹارٹ اپ یونٹس کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان نے قابل تجدید توانائی کے میدان میں جو بلندی حاصل کی ہے وہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے ، گزشتہ۸سالوں میں ملک کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں۳گنا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں ملک میں۲۰گنا اضافہ ہوا ہے ۔ ہندوستان قابل تجدید توانائی کے میدان میں دنیا کے سامنے ایک نئی مثال قائم کر رہا ہے ۔
مودی نے کہا کہ حکومت ہنر کی نشوونما پر خصوصی زور دے رہی ہے ۔ہندوستان میں نئی تکنیکی اور منیجمنٹ یونیورسٹیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ دس سال پہلے ملک میں۷۰کے قریب ہوائی اڈے کام کر رہے تھے ، ان کی تعداد بڑھ کر۱۴۰ہو گئی ہے اور نئے ہوائی اڈے بنائے جا رہے ہیں۔ دس سال پہلے ملک کے سامنے پالیسی معاملات کے حوالے سے بڑا چیلنج تھا، حکومت نے اسے ملک سے باہر نکالا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستوں میں منعقد ہونے والی کرناٹک گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ جیسے پروگرام ملک میں کوآپریٹو فیڈرلزم اور مسابقتی وفاقیت کی ایک بہتر مثال ہیں۔ آج خود ریاستیں مخصوص شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے دوسرے ممالک کے اداروں کے ساتھ معاہدے کر رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوج نے دراس کے نزدیک زوجیلا ڈے منایا

Next Post

گاندربل حادثے میں کنڈیکٹر ہلاک‘ ڈرائیور سمیت مزید دو زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

گاندربل حادثے میں کنڈیکٹر ہلاک‘ ڈرائیور سمیت مزید دو زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.