جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بے غیرت‘بے شرم!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-29
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

آسان نسخہ !

اگر آپ بے غیرت اور بے شرم ہیں تو… تو آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں… کچھ بھی ۔یوں سمجھ لیجئے کہ آپ کیلئے پھر لفظ’ناممکن‘ بنا ہی نہیں ہے ‘ پیدا ہی نہیں ہوا ہے ۔ اب دیکھئے اپنے عمران خان صاحب ‘یہ جناب بے غیرت ہیں اور بے شرم بھی … نہیں صاحب ایسا نہیں ہے کہ یہ پیدائشی بے غیرت اور بے شرم تھے… نہیں صاحب ایسا نہیں ہے … انہیں اقتدار کی ہوس نے بے غیرت او ر بے شرم بنا دیا ہے … یہ جناب روز بے نقاب ہو رہے ہیں‘ روز ان کے چہرے سے ایک ایک نقاب اٹھتی جارہی ہے… روز ان کے بارے میں کوئی نہ کوئی آڈیو لیکن ہو جاتی جا رہی ہے… ان کی کسی نہ کسی سازش کا پردہ فاش ہوتا ہے … لیکن… لیکن یہ خان صاحب کی بے غیرتی اور بے شرمی ہی ہے جو انہیں کہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے سے روک رہی ہے … انہیں ایسا کرنے نہیں دے رہی ہے… کچھ دن پہلے پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی نے خان صاحب کے بارے میں جو خلاصہ کیا … پاکستان کی قوم کو ان کا جو اصلی چہرہ دکھایا … اپنے عوام کو بتایا کہ خان صاحب ہاتھی کے دانتوں کے مصداق ہیں… جو دکھانے کے اور… اور کھانے کے اور ہو تے ہیں… ہمیں یقین ہے کہ اگر … جی ہاں اگر پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی ایسا ہی خلاصہ کسی او ر سیاستدان… پاکستانی سیاستدان کے بارے میں کرتی تو… تو وہ سیاستدان یقینا چلو بھر پانی میں ڈوب مرجاتا… لیکن اپنے خان صاحب ایسے نہیں ہیں… اور اس لئے نہیں ہیں کیونکہ یہ بے غیرت ہیں اور ہاں بے شرم بھی ۔ یہ جناب کسی بھی قیمت پر اقتدار میں واپس آنا چاہتے ہیں… کسی بھی طرح … یقینا آج یہ اُس ادارے کیخلاف زہر اگل رہے ہیں جس ادارے نے ان کی انگلی پکڑ کر انہیں وزارت اعظمیٰ کی کرسی پر بٹھا دیا …لیکن آپ حیران نہ ہو جائیگا کہ اگر خان صاحب کل کو اسی ادارے کی پھر سے قصیدہ گوئی شروع کریں اور… اور اس لئے کریں کہ خان صاحب کی زندگی کا ایک ہی مشن ہے … اور وہ ہے اقتدار‘ اس کا حصول … اس کیلئے اگر انہیں گدھے کو بھی باپ کہنا پڑے تو… تو خان صاحب شوق سے ایسا کریں گے اور… اور اس لئے کریں گے کہ ان جناب میں غیرت ہے اور… اور نہ شرم۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راتلے دراب شالہ پن بجلی پروجیکٹ کے مقام پر مٹی کا تودہ کرنے سے ایک ہلاک ‘ متعدد ملبے میں دب گئے

Next Post

پاکستان اپنی تاریخ کے چوراہے پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جھوٹ کہنے اور سننے کی عادت

2025-05-15
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پاکستان اپنی تاریخ کے چوراہے پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.