جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’چنتن شیور‘:وزیر اعظم مودی کی’ایک ملک ،ایک پولیس یونیفارم‘کی تجویز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-29
in اہم ترین
A A
قوم کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سورج کنڈ//
وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ریاستوں کی پولیس میں یکسانیت لانے‘ انہیں ایک مشترکہ شناخت دینے اور ان کی طاقت کومتحد کرنے کیلئے’ایک قوم ایک راشن کارڈ‘کی طرز پر ’ایک قوم ایک پولیس یونیفارم‘شروع کرنے کی تجویزپیش کی ہے ۔
جمعہ کو یہاں ریاستی وزرائے داخلہ کے’ چنتن شیور‘ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ملک بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اسی رفتار سے نئے چیلنجز بھی سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی اور مرکزی حکومت کو ٹیم انڈیا کے جذبے سے ان چیلنجوں سے قومی تناظر کو آگے رکھ کر نمٹنا ہوگا اور اگر ہم متحد ہوکر ان کا مقابلہ کریں گے تو تمام چیلنجزچھوٹے ہوسکتے ہیں۔
مودی نے کہا کہ خوف اور دہشت سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے تمام ریاستوں کی پولیس اور متعلقہ ایجنسیوں کو سماج دشمن طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی اور اس معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی جانی چاہیے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں جس طریقے سے ’ایک ملک ایک راشن کارڈ‘ اور’ایک ملک ایک گرڈ ‘کا انتظام کیاہے اسی طرزپر’ایک ملک ایک پولیس یونیفارم‘ کے آئیڈیا پر بھی سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیاجانا چاہئے ۔ ایسا طریقہ اختیارکرنے سے پورے ملک کی پولیس کو فائدہ ہوگا، ایک تو ان کی شناخت یقینی ہوگی، دوسرا معیار بڑھے گا اور پولیس کے بیڑے میں ایک دوسرے کی طاقت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خیالات کسی ریاست پر مسلط نہیں کرنا چاہتے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اس تجویز پر غور کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یکساں وردی نافذ کرتے وقت ریاست اینے خصوصی ٹیگ یا علامت کو وردی پر لگاسکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ترقی کے سفر پر بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، ایسے میں اس کے چیلنجز بھی بڑھنے والے ہیں اور بعض اوقات یہ چیلنجز دشمنی میں بھی بدل جاتے ہیں۔ کسی ملک کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ہندوستان کے تیز رفتار ترقی کے سفر سے ناخوش ہوسکتا ہے اور وہ مختلف شعبوں میں اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان سے دشمنی بھی مول لے سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک فطری عمل ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں مل کر ایسا ماحول بنانا ہوگا کہ کوئی بھی ہمارے مفادات کے خلاف کام نہ کرسکے ‘۔
مودی نے تمام ریاستوں سے کہا کہ سماج میں امن پسند لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے سماج دشمن طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی بہت ضروری ہے ۔ ان قوتوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیصد سماج دشمن قوتوں کے سامنے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن پسند۹۹فیصد لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے ۔
کسی بھی ملک کے وقار اور امیج کے لیے سیاحوں کو بہت اہم بتاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سیاح اپنے مختصر قیام کی بنیاد پر ہی ملک کی شبیہ بنا اور خراب کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے تمام ریاستوں کو ٹورازم پولیس کی تشکیل پر بھی غور کرنا چاہیے اور اس میں خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں کو رکھا جانا چاہیے ۔ اس تناظر میں انہوں نے اہم سیاحتی مقامات کے قریب ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاحتی مراکز کوتو تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن وہاں ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک نظام وضع کیا جا سکتا ہے ۔
مودی نے کہا کہ امن و امان اب کسی ایک ریاست کے دائرہ کار میں محدود نہیں ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک ریاست میں بیٹھ کردوسری ریاست میں اوردوسرے ملک سے ہمارے ملک میں آسانی سے جرائم کا ارتکاب کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے تمام ریاستوں کی ایجنسیوں کے درمیان ٹھوس تال میل بہت ضروری ہے ۔ یہ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس کی تمام ایجنسیاں دوسری ریاست یا مرکز کی تمام ایجنسیوں کی کھل کر مدد کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایجنسیوں اور پولیس کے درمیان چھوٹے اور بڑے کی تفریق نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے جرائم کے نئے نئے طریقوں سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر بھی زور دیا اور کہا’’ہماری ایجنسیوں کو جرائم کی دنیا سے۱۰قدم آگے رہنا ہوگا۔ ٹیکنالوجی پر خرچ کرنے سے ہمارے دوسرے اخراجات بچ سکتے ہیں، اس لیے ٹیکنالوجی پر خرچ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹناچاہیے ‘‘۔
مختلف جرائم کی تحقیقات میں انسانی ذہانت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں اس موڈ کو بھی بے حد مضبوط کرنا چاہیے کیونکہ انسان کی جانچنے اور تقسیم کی طاقت تفتیش میں بہت اہم ہوتی ہے ۔
شہریوں کی سہولت میں رکاوٹ بننے والے پرانے قوانین کو منسوخ کرنے کی وکالت کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی جگہ بدلتے وقت کی ضروریات کے مطابق قوانین بنائے جانے چاہئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پڈر میں آتشزدگی‘ قریب دو درجن مکان خاکستر

Next Post

شیخ محمد عبداللہ کی قربانیوں کو کوئی بھول نہیں سکتا:فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
مسافروں اور سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات اُٹھانا لازمی

شیخ محمد عبداللہ کی قربانیوں کو کوئی بھول نہیں سکتا:فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.