جموں//
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گاندھری پڈر علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں قریب دو درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے تاہم اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے گاندھری پڈر علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں قریب دو درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس، فوج اور مقامی لوگوں نے آگ کو سخت محنت کرکے قابو میں کر لیا۔