اتوار, جولائی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں آئی این وی آئی ٹی این سی ڈیز کی فہرست سازی تاریخی ہے :گڈکری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-29
in قومی خبریں
A A
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

پائلٹ نے ایندھن کے دونوں سوئچ آن کر دیے تھے ، لیکن دیر ہوگئی تھی، طیارہ کم اونچائی پر آگیا تھا: طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ممبئی میں بی ایس ای شیئر مارکٹ میں این ایچ آئی این وی آئی ٹی ڈیبینچرز کی فہرست کو رسمی طور پر نشان زد کیا۔ یہ ڈیبینچرز ناقابل تبدیلی ہے یعنی انہیں شیئر میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔
بی ایس ای میں 9.15 بجے ایک تقریب میں انہوں نے گھنٹی بجاکر شیئربازار میں خریدوفروخت کا آغاز کیا۔ سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ اور چیئرمین، این ایچ اے آئی محترمہ الکا اپادھیائے اس موقع پر دیگر معززین کے ساتھ موجود تھیں۔ مسٹر گڈکری نے تمام ادارہ جاتی اور خوردہ سرمایہ کاروں کا ان کے زبردست ردعمل اور این ایچ اے آئی کی ساکھ پر بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
مسٹرگڈکری نے کہا کہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں آئی این وی آئی ٹی این سی ڈیز کی فہرست سازی تاریخی ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ میں لوگوں کی شرکت (جن-بھاگیداری) کی نئی صبح کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے این سی ڈیز کا 25فیصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ کر رکھا ہے ۔ آئی این وی آئی ٹی کے راؤنڈ 2 کو اپنے آغاز کے صرف 7 گھنٹوں میں تقریباً 7 بار اوور سبسکرائب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب سے زیادہ معتبریت کے ساتھ 8.05فیصد سالانہ کی موثر پیداوار پیش کرتا ہے ۔ وزیرموصوف نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ہم آخر کار خردہ سرمایہ کاروں (ریٹائرڈ شہری، تنخواہ دار افراد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری مالکان) کو قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کر سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کی کم از کم حد صرف 10,000 روپے ہے ۔
مسٹرگڈکری نے کہا کہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں منافع کی داخلی شرح بہت اچھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 26 گرین فیلڈ ایکسپریس ویز اور کئی دوسرے منصوبے تیاری کے مرحلے میں ہیں جو سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کریں گے ۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اقتصادی طور پر قابل عمل ہیں اور ان سے اچھا منافع ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خام اسٹیل کی پیداواری صلاحیت ڈیڑھ کروڑ ٹن تک بڑھ جائے گی: مودی

Next Post

مودی کرنسی پر لکشمی گنیش کی تصویر لگوائیں:کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے چار منزلہ عمارت گرنے کی رپورٹ طلب کی

2025-07-13
احمد آباد طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل
قومی خبریں

پائلٹ نے ایندھن کے دونوں سوئچ آن کر دیے تھے ، لیکن دیر ہوگئی تھی، طیارہ کم اونچائی پر آگیا تھا: طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ

2025-07-13
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

تکنیکی قیادت حب الوطنی کا نیا محاذ ہے : نائب صدر جمہوریہ

2025-07-13
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

مودی کرنسی پر لکشمی گنیش کی تصویر لگوائیں:کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.