ہفتہ, جولائی 19, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوکرین کو مسلح نہیں کرینگے، قبل ازوقت وارننگ سسٹم فراہم کرنے پرغور کررہے ہیں: اسرائیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ … ایران کو پابندیوں کی دھمکی

ٹرمپ نے ایپسٹین کو لکھے گئے خط کی وال اسٹریٹ جرنل کی کہانی کو’فرضی‘ قرار دیا

جکارتا///
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل یوکرین کو اسلحہ نہیں بھیجے گا، لیکن ساتھ ہی کیف کو آنے والے حملوں سے خبردار کرنے کے لیے ابتدائی انتباہی نظام فراہم کرنے کے امکان پر زور دیا، یہ سسٹم اسرائیل میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
کیف نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئرن ڈوم جیسے اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے حصول کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرائے گا۔ اس اعلان کے ایک روز بعد گینٹز سنے بدھ کے روز یورپی یونین کے سفیروں کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس طرح کے اقدام کو مسترد کر دیا۔
اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنے اور اسے زندگی بچانے والے نظام اور دفاعی آلات فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مختلف آپریشنل تحفظات کی وجہ سے یوکرینی افواج کو ہتھیاروں کے نظام منتقل نہیں کرے گا، انہوں نے کہا اسرائیل اپنی صلاحیتوں کے مطابق یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔
گانٹس نے کہا امداد کے دائرہ کار کو بڑھانے اور زندگی بچانے والے آلات کی فراہمی کے ایک حصے کے طور پر، اور یوکرین کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے بعد، ہم نے ڈیٹا کے حصول کے لئے درخواست دی ہے۔یہ ڈیٹا ہمیں ایک ذہین الرٹ سسٹم بنانے اور فراہم کرنے میں مدد دے گا۔ جیسا کہ اسرائیل میں فضائی اور دیگر خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی الرٹ سسٹم کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سسٹم کے کئی فواد ہوں گے چاہے وہ وہ شہریوں کی جانیں بچانے سے متعلق ہوں یا متعلقہ علاقوں میں الرٹ جاری کرنے کے حوالے سے ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج اسرائیلی وزیر دفاع کی یورپی سفیروں کے ساتھ ملاقات ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے تل ابیب پر یوکرین کے دباؤ کے پس منظر میں ہوئی ہے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا نے کل اعلان کیا تھا کہ کیف سرکاری طور پر اسرائیل سے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی درخواست دینے جا رہا ہے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے 10 اکتوبر کو جی 7 آن لائن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک سے کہا تھا کہ وہ یوکرین کو کافی تعداد میں جدید اور موثر فضائی دفاعی نظام فراہم کریں۔
یاد رہے چند روز قبل کریمیا پل پر حملے کے دو دن بعد 10 اکتوبر کو روس نے یوکرین کے توانائی، دفاع، فوجی اور مواصلاتی ڈھانچے پر فضائی حملے کیے تھے ۔ اس کے بعد ہی یوکرین کی جانب سے مغرب سے جدید دفاعی نظام کی فراہمی کی اپیل کی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین میں اسٹار لنک کو پینٹاگون نے کسی قسم کے فنڈز نہیں دیے، ایلون مسک

Next Post

چین اور روس کی طرف سے ابھرتے چیلنج، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی میں کمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق ہے: ایرانی وزیر خارجہ
عالمی خبریں

یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ … ایران کو پابندیوں کی دھمکی

2025-07-19
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایپسٹین کو لکھے گئے خط کی وال اسٹریٹ جرنل کی کہانی کو’فرضی‘ قرار دیا

2025-07-19
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

امریکہ، قطر، مصر کی غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری

2025-07-19
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

امریکی ریاست الاسکا میں 7.3شدت کا زلزلہ

2025-07-18
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت گرنے کا خطرہ

2025-07-18
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر
عالمی خبریں

عراق: شاپنگ مال میں آتشزدگی۔60 افراد جاں بحق

2025-07-18
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
عالمی خبریں

اسرائیل نے واشنگٹن سے شامی فوج پر حملے روکنے کا وعدہ کر لیا

2025-07-17
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ نے برازیل کے خلاف جانچ کا کیا آغاز

2025-07-17
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

چین اور روس کی طرف سے ابھرتے چیلنج، مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی میں کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.