جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیاسی جماعتوں کی شوپیاں میں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-19
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے شوپیاں میں مشتبہ جنگجوؤں کے ہاتھوں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے ۔
بتادیں کہ جنوبی ضلع شوپیاں کے حرمین گاوں میں پولیس کے مطابق ملی ٹینٹوں نے درمیانی شب غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والے۲غیر مقامی مزدور برسر موقع ہی از جان ہوگئے ۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شوپیاں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’کشمیر میں اقلیتی فرقے سے وابستہ لوگوں پر ایک اور نا قابل قبول اور ناقابل دفاع ٹارگیٹ حملہ ہوا ہے ۔میں مونش کمار اور رام ساگر کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں‘‘۔
سابق وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا’’اس مشکل وقت میں پسماندگان کے صبر اور متوفین کی روح کے سکون کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’ایک حملے میں دو مزدوروں کی ہلاکت کے بارے میں جان کر مایوسی ہوئی‘‘۔
محبوبہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا’’بار بار ان واقعات کے خطرات کے پیش نظر جموں و کشمیر میں رہنے والے کوئی بھی شخص اپنے آپ کو محفوظ اور با وقار محسوس نہیں کر رہا ہے ‘‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا’’ یہ مسائل تب ہی حل ہوسکتے ہیں جب حکومت ہند ان مسائل کی موجودگی کو تسلیم کرے گی‘‘۔
سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک قابل نفرت حملے میں دو مزدور جو یہاں روزی روٹی کمانے کیلئے آئے تھے ، اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔انہوں نے کہا’’تشدد کے ایسے بہیمانہ واقعات کے خلاف ہم سب کو آواز بلند کرنی چاہئے ‘‘۔
جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے چیئرمین سجاد غنی لون نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’علی الصبح دو غیر مقامی لوگوں کے وحشیانہ قتل کی ہولناک خبر گوش گذار ہوئی‘‘۔انہوں نے کہا’’ان کے روزی روٹی کمانے کا سفر غنڈوں کے ہاتھوں خون کی ہولی پر اختتام کو پہنچا۔ان غنڈوں کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں حملے میں ملوث دو ہائبرڈ ملی ٹینٹ گرفتار:کمار

Next Post

گلمرگ ، پیر کی گلی میںتازہ برفباری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
گلمرگ ، پیر کی گلی میںتازہ برفباری

گلمرگ ، پیر کی گلی میںتازہ برفباری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.