جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’’کیا آپ داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کو ہندوستان کے حوالے کریں گے؟‘‘پاکستان سے سوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-19
in مقامی خبریں
A A
’’کیا آپ داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کو ہندوستان کے حوالے کریں گے؟‘‘پاکستان سے سوال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی///
پاکستان کی سرکردہ ہوم لینڈ سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو منگل کو داؤد ابراہیم اور ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے بارے میں سوالات سے گریز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ دونوں اُن دہشت گردوں میں سے ہیں جو ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں رہتے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ، جو اسلام آباد سے انٹرپول جنرل اسمبلی کے لیے دہلی بھیجے گئے دو رکنی وفد کا حصہ ہیں، نے داؤد اور حافظ سعید کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
بٹ نے نیوز ایجنسی اے این آئی کے اس سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ آیا پاکستان داؤد ابراہیم اور لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کو ہندوستان کے حوالے کرے گا۔انہوں نے جواب میں اپنے ہونٹوں پر انگلی اٹھائی۔
پاکستانی وفد کی شرکت اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر کو کئی عالمی فورمز ‘جس میں حال ہی میں ختم ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بھی شامل ہے‘پر اٹھانے کی پاکستان کی کوششوں کے باوجود سامنے آئی ہے ۔
جنرل اسمبلی انٹرپول کی اعلیٰ ترین گورننگ باڈی ہے اور سال میں ایک بار اپنے کام کاج سے متعلق اہم فیصلے لینے کے لیے اجلاس کرتی ہے۔
اس سے پہلے آج وزیر اعظم نریندر مودی نے انٹرپول کی اسمبلی سے خطاب کیا۔
چار روزہ اجلاس جمعہ تک جاری رہے گا اور اس میں ۱۹۵انٹرپول ممبر ممالک کے وزراء‘ ممالک کے پولیس سربراہان، قومی مرکزی بیورو کے سربراہان اور سینئر پولیس افسران پر مشتمل وفود شرکت کر رہے ہیں۔
انٹرپول جنرل اسمبلی کا اجلاس تقریباً ۲۵ سال کے وقفے کے بعد بھارت میں ہو رہا ہے ۔ یہ آخری بار۱۹۹۷ میں منعقد ہوا تھا۔
۱۹۵ رکن ممالک میں سے ہر ایک کی نمائندگی ایک یا متعدد مندوبین کر سکتے ہیں جو عام طور پر وزراء‘ پولیس کے سربراہان، ان کے انٹرپول نیشنل سینٹرل بیورو کے سربراہان، اور وزارت کے سینئر اہلکار ہوتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مختلف محکموں میں تعینات ڈیلی ویجر اور کیژو ول کارکنوں کا احتجاج

Next Post

بارودی سرنگ بر آمد ہونے کا کیس :

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
بارودی سرنگ بر آمد ہونے کا کیس :

بارودی سرنگ بر آمد ہونے کا کیس :

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.