ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کانگریس کے صدراتی انتخابات میں ۹۶ فیصد ووٹنگ ہو ئی :مستری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-18
in مقامی خبریں
A A
کانگریس کے صدراتی انتخابات میں ۹۶ فیصد ووٹنگ ہو ئی :مستری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
کانگریس صدر کے عہدے کیلئے آج ملک بھر میں پولنگ ہوئی جس میں۹۶فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
کانگریس کے انتخابی انچارج‘ مدھوسودن مستری نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پورے ملک نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ووٹ دیا۔ کانگریس کے۹۵۰۰ منتخب مندوبین نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ووٹنگ ۹۶فیصد ہوئی ہے لیکن بڑی ریاستوں سے۹۵فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔ چھوٹی ریاستوں میں۲۵۳۰مندوبین تھے اور وہاں ۱۰۰فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔
مستری نے کہا کہ یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں۸۷لوگوں نے ووٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ’ بھارت جوڑو یاترا‘ میں ووٹ ڈالنے کے لیے بنائے گئے بوتھ میں۵۰لوگوں نے ووٹ ڈالے ۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی اسی بوتھ پر ووٹ ڈالا جبکہ پارٹی کے تقریباً سبھی جنرل سکریٹری بشمول پارٹی صدر سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی ، پی چدمبرم، پارٹی جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے یہاں ووٹ دیا۔ ووٹوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ کیمرہ مینوں کو پولنگ کے مقام پر رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔
کانگریس کے الیکشن انچارج نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پورے ملک میں ووٹنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ ووٹنگ کے حوالے سے کہیں سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ ہر جگہ پولنگ بوتھ کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔
مستری نے کانگریس صدر کے عہدہ کے پرامن انتخاب کو سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ایک سیاسی پارٹی کے طور پر الیکشن میں پورے عمل پر عمل کیا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اس سے تحریک لینا چاہئے ۔
کانگریس کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے سی ڈبلیو سی کے انتخاب کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صرف کانگریس صدر ہی کوئی فیصلہ لیں گے ۔
ووٹوں کی گنتی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ باکس کے تمام ووٹوں کو ایک جگہ پر رکھ کر مکس کر دیا جائے گا تاکہ یہ معلوم نہ ہو سکے کہ کس نے کس امیدوار کو ووٹ دیا اور کس ریاست میں‘کس کو کتنے ووٹ ملے ۔
مستری نے کہا کہ کانگریس صدر کے انتخاب کیلئے دو سال سے بات چیت چل رہی تھی، لیکن درمیان میں کورونا وبا آ گئی، لیکن گزشتہ چھ ماہ سے اس سلسلے میں تیزی آئی۔انہوں نے کہا’’ اس دوران انتخابی عمل شروع کیا گیا جس میں ریاستی اور ضلعی سطح پر انتخابی افسران کا تقرر کیا گیا۔ ووٹ دینے کے لیے ڈیلی گیٹس کا انتخاب کیا گیا۔ پارٹی کے آئین کے مطابق ہر بلاک سے ڈیلی گیٹس کا انتخاب کیا جاتا ہے اور اس پورے عمل کے ذریعے ملک بھر سے ۹۹۰۰ڈیلی گیٹس کا انتخاب کیا گیا اور ہر ڈیلی گیٹس کو کانگریس صدر کے انتخاب کا حق دیا گیا ہے ۔‘‘
اس دوران کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کارتی پی چدمبرم، جنہوں نے اے آئی سی سی کے صدارتی انتخابات میں ششی تھرور کی حمایت کی‘نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انتخابی نتیجہ ایک خوشگوار حیرت کا باعث ہوگا۔
انتخابات کے انعقاد کے پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے کانگریس میں طاقت اور جوش پیدا ہوا ہے اور جو بھی جیتے گا وہ پارٹی کو آگے لے جا سکے گا۔
کارتی چدمبرم نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا’’لیکن میری حمایت ششی تھرور کے لیے ہے جو مجھے یقین ہے کہ وہ سیاسی فضا سے باہر کے لوگوں کو کانگریس کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ ان کی سیاست سے باہر بہت زیادہ پیروکار ہے اور سماج کا وہ طبقہ یہ دیکھنا شروع کر دے گا کہ اگر وہ صدر بنتے ہیں تو کانگریس کیا کرتی ہے‘‘۔
کارتی نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ٹویٹ کیا’’میں پولنگ کے انعقاد سے خوش ہوں۔ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہماری اپیل پر دھیان دیا اور ڈاکٹر شیشی تھرورکو ووٹ دیا۔ مجھے یقین ہے کہ ہم نے اچھی ووٹنگ کی ہے‘ گنتی ایک خوشگوار حیرت ہوگی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا

Next Post

جے کے یوتھ ویلفیئر فورم کی ایل جی سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جے کے یوتھ ویلفیئر فورم کی ایل جی سے ملاقات

جے کے یوتھ ویلفیئر فورم کی ایل جی سے ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.