سرینگر/۲۷ مارچ
مقتول اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کے بھائی جو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں کل شام عسکریت پسندوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، آج صبح ایک اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ عمر ڈار، ایک طالب علم اور مقتول ایس پی او اشفاق احمد ڈار کا بھائی صبح ۵ بجے جے وی سی ہسپتال بمنہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ان دو بھائیوں پر جنگجوؤں نے کل شام چٹ بوگ گاؤں میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔ اس حملے میں اشفاق موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔
دریں اثناء حکام نے ہلاکتوں کے پیش نظر بانہال اور بارہمولہ کے درمیان ٹرین سروس کو آج معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں کا گھر چٹ بوگ گاؤں میں ریلوے لائن کے قریب ہے۔