بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سیب:پولے بولے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

لو جی! پولے صاحب کچھ بولے ہیں… یہ بولے ہیں کہ سیبوں کی زیادہ پیداوار کی وجہ سے میوہ گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا… یعنی اگر سیبوں کی زیادہ پیدوار نہیں ہو تی … سیب کم تعداد اور مقدار میں اگ گئے ہوتے تو… تو سیبوں سے لدی گاڑیوںکو سرینگر جموں شاہراہ پر کوئی مسئلہ ‘ کوئی مشکل ‘کوئی دشواری نہیں ہو تی اور…اور بالکل بھی نہیں ہو تی… ایسا ہم نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ پولے صاحب کہہ رہے ہیں… کشمیرکے صوبائی کمشنر کہہ رہے ہیں۔صاحب اگر ایسا ہی تو … تو ہم تو اللہ میاں سے دعا کریں گے کہ اگلے سال کشمیر میں سیب زیادہ زیادہ نہ اگیں کہ… کہ اگر ان کی پیداوار میں اضافہ ہو گا تو… تو سیب کی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا… یعنی اب تک ہم جو سمجھ رہے تھے وہ سب غلط تھا ‘ حقیقت سے دور تھا … اور ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے‘ حکومت سنجیدہ نہیں ہے‘ اس نے پہلے سے کوئی منصوبہ ‘ کوئی پلان نہیں بنا رکھا تھا کہ … کہ کس طرح میوہ سیزن میں سیبوں سے لدی گاڑیوں کو کشمیر سے باہر بھیج دیا جائے … یہ خواب غفلت میں تھی ‘ اس کے باوجود تھی کہ … کہ قومی شاہراہ کی حالت کیا ہے ‘اگر کسی کو اس بارے میں سب سے زیادہ معلومات ہے تو … تو وہ ہے حکومت … وہ ہے صوبائی انتظامیہ… لیکن ہم غلط تھے کہ…کہ ہم ان سب عوامل کو مجرم کے کٹہرے میں کھڑا کئے ہو ئے تھے … لیکن ہمیں نہیں معلوم تھا اور… اور بالکل بھی نہیں تھا کہ مجرم… اصل مجرم تو کوئی اور ہے…اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے… کہ سیب کا سب سے بڑا دشمن سیب ہی نکلا … کوئی اور نہیں نکلا کہ … کہ اگر سیب اتنی زیادہ تعداد اور مقدار میں نہیں اگتے تو… تو میوہ گاڑیوں کو کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا … تب قومی شاہراہ خودبخود ٹھیک رہتی … دن رات اور رات دن قابل عبور و مرور رہتی… اس پر میوہ گاڑیاں بغیر کسی خلل اور رکاوٹ کے رواں دواں رہتیں‘ کہیں کوئی مٹی کا تودہ گر نہیں جاتا … سڑک کا کوئی حصہ یونہی دھنس نہیں جاتا …یہ سب کچھ نہیں ہوتا اگر… اگر سیبوں کی پیداوار اتنی زیادہ نہیں ہوتی… لیکن چونکہ پیداوار … سیبوں کی پیداوار زیادہ ہوئی ہے ‘اس لئے کشمیری سیب اور اس کار و بار سے جڑے لوگ بھگتیں…کیونکہ پولے بولے ہیں کہ فساد کی اصل جڑ سیبوں کی زیادہ پیداوار ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ایک جنگجو کے ملوث ہونے کا امکان:ڈی آئی جی وسطی کشمیر

Next Post

زبان عمران کی، کلچر ٹرمپ کا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

زبان عمران کی، کلچر ٹرمپ کا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.